2025-07-09@11:42:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2657
«ہزار روپے اور»:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا جو ناقابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ان دانستہ تاخیری اقدامات کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبے کو فائدہ جب کہ گندم کے کاشتکاروں اور قومی خزانے کا نقصان پہنچا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جس سال یہ گندم امپورٹ کی گئی اس سال ملکی تاریخ میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی تھی،...
لندن کے معروف نیلام گھر کرسٹی (Christie’s) میں اطالوی مصور کانیلیٹو کی 18ویں صدی کی مشہور پینٹنگ “Venice, the Return of the Bucintoro on Ascension Day”نے نیلامی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ شاہکار پینٹنگ 27.5 ملین پاؤنڈ (32.6 ملین یورو) میں فروخت ہوئی، جبکہ فیسز اور ٹیکسز سمیت اس کی مجموعی قیمت 31.9 ملین پاؤنڈ (37.8 ملین یورو) رہی جو پاکستانی روپوں میں قریباً 11 ارب 48 کروڑ روپے بنتی ہے۔ یہ پینٹنگ 1732 کے لگ بھگ تخلیق کی گئی تھی اور وینس کے عظیم الشان مناظر کو Ascension Day کے موقع پر دکھاتی ہے، جس میں مرکز میں ڈوج (Doge) کی طلائی بارج “Bucintoro” کو واضح طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ فن پارہ کبھی...
پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے یکم جولائی 2025 سے مؤثر موٹرسائیکلوں کی نئی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں آٹوموبائل سیلز پر نئی ”نیو انرجی وہیکل (این ای وی)“ لیوی کا نفاذ بھی شامل ہے۔ ڈیلرز کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں سوزوکی نے برانڈ کی فروخت اور سروسز کو فروغ دینے میں ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ قیمتوں میں ترمیم کے بعد، جی ڈی 110ایس کی نئی قیمت 3,62,600 روپے، جی ایس150 کی قیمت 3,92,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح جی ایس ایکس 125 کی قیمت اب 5,04,900 روپے جبکہ جی...
تھائی لینڈ تیزی سے پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک مقبول ترین منزل بنتا جا رہا ہے۔ تاریخی مندروں سے لے کر خوبصورت ساحلوں تک، یہ ملک ثقافت، آرام اور ایڈونچر کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔ اب جب کہ ویزا کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے، مزید پاکستانی سیاح اس خوبصورت جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا رُخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وزٹ ویزا کے لیے آن لائن درخواست کا عمل اور شرائط جولائی 2025 سے، پاکستانی شہریوں کے لیے تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دینا لازمی ہو گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے 1 جنوری 2025 سے باقاعدہ طور پر اپنا ای-ویزا پورٹل...
محصولات کی وصولی ہمیشہ سے ایک فعال ریاست کے ڈھانچے میں ایک ناگزیر ستون رہی ہے۔ منظم طرزِ حکمرانی کے ابتدائی ادوار سے ہی ٹیکس عائد کرنا ایک معمول کا عمل رہا ہے تاکہ انتظامی نظام کی بقا، عوامی خدمات کی فراہمی اور ریاست کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ کوئی بھی معاشرہ، خواہ وہ کتنا ہی خوشحال یا محدود وسائل کا حامل کیوں نہ ہو، مستقل آمدن کے بغیر قابلِ عمل نہیں رہ سکتا، اور یہ آمدن ٹیکس ہی فراہم کرتے ہیں۔ جدید ریاستوں میں، خاص طور پر اُن ریاستوں میں جہاں آبادی زیادہ ہو اور ترقیاتی ضروریات بڑھ رہی ہوں، ٹیکس وصولی صرف مالی مجبوری نہیں بلکہ اخلاقی اور شہری فریضہ بن جاتی ہے۔ شہری جو ریاست...
کسی بھی قوم کی معیشت کی بنیاد استحکام، خود انحصاری اور مالی نظم و ضبط پر رکھی جاتی ہے ،لیکن جب کو ئی ریاست اپنے اصل فرائض کو بھول کر اللوں تللوں میں لگ جاتی ہے تو ریاست کاخزانہ قرضوں میں جکڑ جاتا ہے ۔بجٹ قرضوں کے سود کی ادائیگیوں کے بوجھ تلے دبتا چلا جاتا ہے ،یوں ہر آنے والی حکومت قرضوں کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈال دیتی ہے اور اس کاحل مزید قرضے لینے کی صورت میں نکالا جاتا ہے اسی حشر سامانی کے پیش نظر ہماری معیشت فقط عددی کھیل کا روپ دھار چکی ہے ،اشرافیہ کو اپنے سوا کسی کی فکر نہیں ،قومی معیشت کی کشتی بھنور میں ہے ،ملک نازک ترین موڑ پر کھڑا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔(جاری ہے) چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت 1 جولائی سے نقد کاروباری لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ یہ ٹیکس اُن نان فائلرز پر لاگو ہوگا جو 2 لاکھ روپے سے زائد کی نقد ادائیگی کرتے ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، ٹیکس آمدن بڑھانے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یہ ٹیکس صرف کاروباری نوعیت کی لین دین پر عائد ہوگا۔ تنخواہیں، جائیداد کی آمدنی، زرعی خرید و فروخت، اور کیپیٹل گینز اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیر رجسٹرڈ کاروباری...
کراچی(نیوز ڈیسک)ہر گھرانے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس کم از کم مہران گاڑی تو ہو تاکہ کبھی فیملی کے ساتھ نکلنا ہو تو آسانی سے سفر کیا جا سکے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایک عام پاکستانی کے لیے اس مہنگائی میں گاڑی خریدنا نا ممکن نظر آتا ہے۔ گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھ کر اس کاروبار سے منسلک کار ڈیلرز کی جانب سے بھی پُرکشش آفرز لگائی جا رہی ہیں تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے اور شہریوں کو بھی آسانی فراہم کی جاسکے۔ کراچی میں علی معین موٹرز نے ایک منفرد اور بظاہر پُرکشش آفر لگائی ہے۔ اس آفر کے تحت کوئی بھی شہری 4 لاکھ 20 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ یہ...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور سنگ میل, احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز شروع کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا، قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد ہوا، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے، اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کےلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے...
اسلام آباد(اوصاف رپورٹ)ملک بھر میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔چینی کی قیمت گزشتہ ماہ جولائی کے آغاز میں 120 روپے فی کلو تھی جو کہ اب 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ چینی کی قیمت ملک بھر میں بڑھ گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پشاور کے ہول سیل بازار میں چینی کے 50 کلو کے بیگ میں 2 دنوں میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ راولپنڈی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کا ریٹ بڑھ گیا ہے۔ 164 روپے کلو چینی ہول سیل مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے، بعض بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور اب بھی چینی 160 روپے فی کلو فروخت کر رہے...
ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 47 ہزار روپے سے لیکر 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیو انوائرنمنٹل وہیکل (این ای وی) لیوی کے باعث کیا گیا ہے، نئی قیمتیں یکم جولائی سے مؤثر ہوچکی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈیلرز کو جاری کردہ قیمت کے نوٹس کے مطابق، ہنڈا سٹی 1.2 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی اب بالترتیب 47 ہزار روپے، 48 ہزار روپے اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 96 ہزار روپے، 47 لاکھ 37 ہزار روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سے ہونے والے 1100ارب روپے کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گڈ گورننس کی اصل کارکردگی کا اندازہ اس رپورٹ سے بخوبی ہو جاتا ہے جس میں گندم کی درآمد پر 300 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے، ملک میں وافر مقدار میں گندم کی مو جودگی کے با وجود گندم کو درآمد سوچی سمجھی حکمت عملی تھی جس کا مقصد اشرافیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہر اور گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی موٹرسائیکلوں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے، دو مسلح ڈکیتوں نے تاجروں سے نو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود ناگوری مسجد کے قریب آفتاب فہد اور فیضان نامی تاجر جو اپنی سولر پینل کی دوکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈکیٹوں نے اسلحے کے زور پر 9 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال (سول اسپتال )حیدرآباد وجامشورو کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اُن خبروں کی جن میں کہا گیا ہے کہ سول ہسپتال حیدرآباد اب تک بقایا جات کی مد میں 1.66ارب روپے کا مقروض ہوگیا ہے اور اسپتال مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے بجائے مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات وادویات کی فراہمی بھی متاثر ہے۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سندھ سے گذرارش کی ہے کہ وہ ہمیں 1.66ارب روپے مہیاکردیں تاکہ وینڈرز کو لائبلیٹی کی بنیاد پر ادائیگی کرسکیں ۔جبکہ سول ہسپتال حیدرآباد میں جدید مشینوں کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکائونٹ دیا جا رہا ہے۔ ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ سٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا ہے۔ جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آئوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آئوٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گھریلو ملازمہ و دیگر کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ شہناز اور شریک ملزم آصف کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گھریلو ملازمہ شہناز اور شریک ملزم آصف کے خلاف پانچ کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 اور ہنر مندوں کے لیے 48 ہزار 910 روپے اوراعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کے لیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مقرر کی گئی ہے جب کہ یومیہ بنیاد پر مزدور کی کم از کم اجرت 192 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کم از کم اجرت میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، مذکورہ اجرتیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر یکساں لاگو ہوں گی۔ المناک صورتحال یہ ہے کہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، فراڈ میں ملوث گروہ کو فیصل آباد میں سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر قائم ایک خفیہ کال سینٹر سے چلایا جا رہا تھا، جہاں سے ملک بھر میں لوگوں کو دھوکہ دے کر رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق این سی سی آئی اے کے ترجمان کاکہنا ہےکہ اس کارروائی کے دوران 149 ملکی و غیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں131 مرداور 18 خواتین شامل ہیں۔ترجمان کاکہنا تھا کہ تمام افراد مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم، سائبر فراڈ، پونزی اسکیموں اور دھوکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعویٰ کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار ولی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیارکیا کہ انہوں نے اعظم سواتی کے بیان...
حب ڈیم کی مرمت کیلئے سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے شیئر دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سندھ حکومت واٹر کارپوریشن کی طرف سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری دی گئی، یہ نئے انڈسٹریل انکلیو پبلک پرائیوٹ پارنٹرشپ کے تحت قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران تھرکول سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 42 ارب...
پاک بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے گڈانی کے ساحلی علاقے میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں شراب ضبط کرلی۔ جس کی مالیت 35 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا منشیات بحالی مرکز کس طرح مریضوں کو صحت اور روزگار کی طرف لا رہا ہے؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کھیپ بین الاقوامی مقامات سے سمندر کے راستے پاکستان پہنچائی جا رہی تھی۔ ضبط شدہ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس آپریشن کا کامیاب انعقاد پاک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور سوال کیا 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار کیوں؟ تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا ، جس میں مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار پر اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھادیئے۔ رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی،؟ کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں ، کئی سوسائٹیاں 50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی...
ڈائریکٹر اکاؤنٹ ، آڈٹ اور فنانس کے افسران کی مجرمانہ غفلت ، ادائیگی رکوانے میں پراسرار چشم پوشی بینک سے ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس ادائیگی کے باوجود متعلقہ ذمہ داران کی نااہلی کا رویہ بدستور برقرار سیسی کے نان فائلر ہونے کے باعث 15کے بجائے پینلٹی کے ساتھ35فیصد ٹیکس ادائیگی، ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان، آفس ٹائم ختم ہونے کے بعد ایف بی آر کو67کروڑ روپے بذریعہ چیک جاری۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں کروڑوں روپے ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، سابق کمشنر سیسی نے اپنی پوسٹنگ کے آخری دن ایف بی آر کو گورننگ باڈی سیسی یا چیئرمین گورننگ باڈی کی منظوری کے...
کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 3325 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی۔ مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر : سکول وین کھائی میں جاگری، 29 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور سوال کیا 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار کیوں؟ تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا ، جس میں مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار پر اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھادیئے۔ رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی،؟ کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں ، کئی سوسائٹیاں 50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی نہیں...
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس ادارے کے اہلکاروں،ایف آئی اے اور ایلیٹ فورس کا سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو تحسین اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ، متعدد ملکی و غیر ملکی ورکرز گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع ایف آئی اےکے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے غیرقانونی ایکسچینج اور 18 کمپیوٹر بھی قبضہ میں لے لئے۔ پکڑے جانے والے سسٹم کے ذریعے مختلف ایپس بناکر اربوں کا فراڈ کیا گیا۔ مزید :
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری دی گئی، یہ نئے انڈسٹریل انکلیوپبلک پرائیوٹ پارنٹرشپ کے تحت قائم ہوں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔سندھ کابینہ نے اجلاس کے دوران مالاکنڈ میں گرلز اینڈ ویمن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے۔اجلاس کے دوران تھرکول سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 42 ارب روپے مالیت کا ہے۔وفاقی حکومت نے 7 ارب روپے...

سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی معیشت ایک اور اہم موڑ پر وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے ہیں، جب کہ صرف مئی 2025 کے مہینے میں قرضوں میں 1,109 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، وفاقی حکومت پر مجموعی قرضہ اب 76 ہزار 45 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ یہ وہ سطح ہے جو ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ جولائی 2024 سے مئی 2025 کے درمیانی عرصے میں قرضوں میں 7,131 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ صرف گزشتہ ایک سال (جون 2024 تا مئی...
بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کپتان شبمن گل کے ایک عمل نے بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایڈیڈاس کے ساتھ ان کے کروڑوں روپے کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب بھارتی ٹیم 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر تھی اور اسے 607 رنز کی سبقت حاصل تھی، تو شبمن گل نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اسی دوران شائقین نے یہ نوٹ کیا کہ وہ ایڈیڈاس کی بجائے نائیکی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے، حالانکہ ایڈیڈاس بھارتی ٹیم کا آفیشل کِٹ اسپانسر ہے اور یہ معاہدہ 2028 تک جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق،...
لاہورپولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندےکے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہوچکے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت حکومت نے ایک 10 سالہ منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 2 ارب روپے کی لاگت سے پرانے اور غیر موثر پنکھوں کو مرحلہ وار توانائی بچانے والے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے ایک 10 سالہ سبسڈی پر مبنی پنکھا تبدیلی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملک بھر کے تمام بجلی کے تقسیم کار اداروں بشمول کے-الیکٹرک میں نافذ کیا جائے گا.(جاری ہے) یہ اسکیم آن بل اسلامک فنانسنگ ماڈل کے تحت 2 ارب روپے کے فنڈ سے چلائی جائے گی...
سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو آگاہ کیا ہے کہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بجلی لے سکتی ہے، اقدام سے کے الیکٹرک کے پاس 2 ہزار میگاواٹ بجلی ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے حکام نے بتایا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا...
زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوران اجلاس ملک بھر کے 1601 قرض داروں کی جانب سے ایک روپیہ بھی قرض واپس نہ کرنے پر کمیٹی اراکین حیران ہو گئے۔ اس موقع پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے قرض داروں کے لیے...
چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، چینی درآمد کا طریقہ ماضی سے مختلف اور بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 1100 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار...
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ہر سال رپورٹ جاری کی جاتی ہے جس میں وفاقی وزارتوں، سرکاری ادارے میں مالی بے ضابطگیوں، قواعد کے خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشان دہی کی جاتی ہے، سال 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں میں 1100 ارب سے زائد مالیت کی مختلف بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی سب سے بڑی بے ضابطگی 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم امپورٹ کرنے کے فیصلے کو قرار دیا گیا ہے، اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا کہ جب ملک بھر میں گندم کی پیداوار ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے مالی معاملات پر سنگین سوالات اٹھ گئے۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان پوسٹ نے 4 ارب روپے سے زائد کی رقم خلافِ ضابطہ طریقے سے خرچ کی، جو کہ سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے مختلف مدات میں استعمال کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں یہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جہاں منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کے نام پر غیر قانونی اخراجات کیے گئے۔آڈٹ حکام نے واضح طور پر کہا کہ محکمے کی جانب سے دی جانے والی وضاحتیں درست نہیں اور ان خلاف ورزیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس موقع پر...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
ویب ڈیسک: پاکستان پوسٹ کے 4 ارب روپے کے غیر مجاز فنڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پاکستان پوسٹ کے 4 ارب روپے کے غیر مجاز فنڈز کا انکشاف ہوا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ دورانِ اجلاس ڈی جی پاکستان پوسٹ نے وضاحت دی کہ یہ غلطیاں ادارے میں شروع کے چند مہینوں میں ہوئیں، اب ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سسٹم نیا تھا اور اسٹاف کو بہت سے معاملات کا اندازہ نہیں تھا، تاہم آڈٹ حکام نے ان کے مؤقف سے اتفاق نہیں کیا...
فائل فوٹو محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کا تعمیراتی کام 30 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایتاسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ... اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ میں 1100؍ ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35؍ لاکھ 90؍ ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے، جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار میں گندم موجود تھی۔ اس...
وفاقی کابینہ نے اعلیٰ بیوروکریٹس کی بورڈ فیس سالانہ ایک ملین روپے تک محدود کرنے کا اپنا ایک سال پرانا فیصلہ واپس لے لیا ہے، کیونکہ اکثریت نے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جون 2024 میں کابینہ کے اس فیصلے کے روح رواں تھے، جس کے تحت بیوروکریٹس کو ایک ملین روپے تک بورڈ فیس رکھنے اور زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ کچھ سرکاری اداروں کی بورڈ فیس ایک اجلاس کے لیے 5,000 ڈالر تقریباً 14 لاکھ روپے تک جاتی ہے، جبکہ اکثر معاملات میں یہ فیس چند ہزار سے لے کر کئی لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔ یہ بھی...
کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے "ہائی رسک" کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت دو لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقوم کی منتقلی پر خودکار طریقے سے ٹریکنگ اور نگرانی کی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک یا مقررہ حد سے زائد کیش ٹرانزیکشنز کی رپورٹ ایف بی آر کو فراہم کریں۔ ضرورت پڑنے پر جمع کروانے والے سے ثبوت اور وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ...
لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گھر کے ملازمین ہی چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے ہیں، جو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق، ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی...
اسکرین گریب لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سوا کروڑ روپے برآمد کر لیے۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپو کے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہو گئے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق دو ملزمان سیکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی تھی۔شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہو چکے ہیں جبکہ باقی پیسوں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورپولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندےکے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔ ’’بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے‘‘...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح...
سٹی42: شہر میں سٹریٹ لائٹس اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے، مختلف زونز کیلئے جاری کردہ بجٹ کو آن لائن بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال زون کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے، راوی زون کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور داتا گنج بخش ٹاؤن کو 65 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔اس کے علاوہ سمن آباد زون کے لیے 20 کروڑ روپے (200 ملین) جاری کیے گئے جبکہ نشتر زون کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ...
ہنڈائی نے اپنی مسافر اور تجارتی گاڑیوں کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ پاکستان کے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں کی گئی مالیاتی تبدیلیوں کے باعث کیا گیا ہے۔ ہنڈائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوراً ہو چکا ہے، کمپنی نے اپنی تجارتی گاڑیوں کی معروف سیریز ’پورٹر‘ کی تمام اقسام کی قیمتوں میں یکساں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پورٹر ڈیک لیس، فلیٹ-ڈیک اور ہائی-ڈیک ماڈلز کی قیمت میں 46 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 43 لاکھ 45 ہزار، 43 لاکھ 65...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 53 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہوگئی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 3 ہزار 841 روپے رہی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کا مرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز کو بینکاری نظام میں مجموعی طور پر 13 کھرب روپے کا انجیکشن کیا، جس کا مقصد قلیل مدتی لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنا تھا۔ یہ انجیکشن روایتی اور شریعت کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشنز(او ایم او) کے ذریعے کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، جس کی اوسط شرح منافع 11.03 فیصد رہی، اور زیادہ تر رقم 14 روزہ مدت کے آلات کے ذریعے فراہم کی گئی۔دوسری جانب، مرکزی بینک نے شریعت کے مطابق مداربہ پر مبنی او ایم او بھی کیا، جس میں 361.6 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔ یہ انجیکشن 7 دن اور 14...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ ( مینیمم ویج بورڈ ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ نیم ہنرمند افراد کےلیے کم ازکم اجرت 41ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطاقب ہنرمندوں کےلیے کم از کم اجرت 48ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کےلیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی نمبر 1 میں ایک شہری اور خاتون سے بینک سے نکالی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیر کو اس وقت پیش آئی جب متاثرین بینک سے رقم لے کر گھر جا رہے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ساس کے ہمراہ گھر کی قیمت ادا کرنے کے لیے بینک سے رقم نکال کر گھر جا رہے تھے کہ کورنگی نمبر 1 کے قریب دو...
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) جو کبھی دنیا بھر میں ایک معتبر ایئرلائن سمجھی جاتی تھی اب سنگین مالی اور عملی مسائل کا شکار ہے۔ 1955 میں قائم کی گئی یہ ایئر لائن ہوابازی کے کئی جدید رجحانات کی بانی رہی ہے لیکن بعد ازاںسیاسی مداخلت اور ضرورت سے زیادہ بڑی افرادی قوت کی وجہ سے زوال کا شکار ہوگئی۔ نتیجتاً پی آئی اے کے واجبات 830 ارب روپے تک جا پہنچے اور مالی سال 2024- 2023 میں اسے 112 ارب روپے کا سالانہ خسارہ ہوا۔ان مشکلات کے باوجود پی آئی اے اب بھی قیمتی اثاثوں کی مالک ہے جن میںنیویارک میں روزویلٹ ہوٹل، پیرس میں سوفیٹیل ہوٹل اور ملک میں اعلیٰ درجے کی جائیدادیں شامل ہے۔ اس...
حکومت نے اسٹیٹ بینک کا 500 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کر دیا جس کے نتیجے میں مجموعی قبل از وقت ادائیگیوں کا حجم 1500 ارب روپے تک پہنچ گیا۔وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان نے مالی نظم و ضبط کی جانب ایک اور جرات مندانہ قدم اُٹھاتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کا 500 ارب روپے کا قرض اپنی ادائیگی کی مدت 2029 سے 4 سال پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔قرضہ مینجمنٹ آفس (DMO) کے ذریعے کی گئی یہ ادائیگی پاکستان کی بہترین مالی حکمت عملی کا ثبوت ہے۔یہ اقدام مستقبل پر مرکوز معاشی نظم و نسق کو ظاہر کرتا ہے، جس کا مقصد ایک مضبوط، قابلِ اعتماد اور مالی طور پر پائیدار پاکستان کی تشکیل...
اسلام آباد: وزیرِاعظم کو ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشنز پر رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس بیورو اور ایف بی آر کی مشترکہ کوششوں سے 178 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات سے کمپنیوں کے انضمام اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں بقایا جات کی مد میں ٹیکس آمدن میں 69 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے چینی، جانوروں کی خوراک، مشروبات، خوردنی تیل، تمباکو اور سیمنٹ کے شعبے میں 515 چھاپے مارے گئے، ان کارروائیوں کے نتیجے میں ٹیکس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) پی ڈی ایم، نگران اور شہباز شریف حکومت نے ملکی قرضوں میں 34 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 3 سالوں میں ملکی قرضوں کا حجم 42 ہزار ارب سے بڑھ کر 76 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا، شہباز شریف حکومت نے صرف ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا، عمران خان حکومت کے ختم ہونے کے بعد 3 سالوں میں ملکی قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، معاشی بہتری کی دعویدار حکومت قرضوں کے حجم میں اضافے کو نہ روک سکی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کے روز شہریوں پر شیر کے حملے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے زخمی ہونے والی خاتون اور بچوں کو فی کس 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس کا پالتو شیر پنجرہ کھلا رہ جانے کے باعث دیوار سے کود کر باہر گلی اور میں آگیا تھا اور راہ گیروں پر حملہ کردیا تھا حملے کی زد میں آکر ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے تھے، بچوں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔راہگیر بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب بچون کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بے ہنگم اور غیر منظم قبرستانوں کے معاملے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو باضابطہ رجسٹرڈ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شفاف نظام یقینی بنایا جا سکے۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں 200 سے زائد قبرستان موجود ہیں، لیکن ان میں سے صرف 38 قبرستان ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہیں، یہ صورت حال ناقابل قبول ہے، اسی لیے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قبرستان کو رجسٹریشن کے عمل سے گزارا جائے گا تاکہ انتظامات کو بہتر اور شفاف بنایا جا سکے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ تمام...
بھارت کے مشہور میزبان اور مزاحیہ اداکار کپل شرما حال ہی میں اپنے مقبول شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے سیزن 3 کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ شو کی پہلی قسط ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے شرکت کی لیکن کپل شرما مہمان سے زیادہ اپنے بھاری معاوضے کے باعث خبروں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما ہر قسط کے لیے تقریباً 5 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔ اور انہوں نے سیزن 1 سے یہی فیس برقرار رکھی ہوئی ہے، جہاں انہوں نے 13 قسطوں کے سیزن کے لیے تقریباً 65 کروڑ روپے کمائے تھے۔ رپورٹس میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کپل شرما نے...
آج عالمی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح...
کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان کی مختلف مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 353000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2143 روپے کمی کے بعد 302640 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 277430 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے...
معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )پاکستان میں جاری مالی سال 2024-25 کے پہلے نو مہینوں کے دوران نجی شعبے کے قرضے میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جو مالی سال 24 کی اسی مدت میں 265.2 بلین روپے سے بڑھ کر 767.6 بلین روپے ہو گیا یہ تقریبا تین گنا اضافہ اس وقت ہوا جب مجموعی مالیاتی توسیع 7.2 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد ہو گئی، جس کی وجہ حکومت کے قرضے لینے میں کمی اور بیرونی سیکٹر زیادہ مستحکم ہے. پاکستان اکنامک سروے 2024-25 کے مطابق براڈ منی کی نمو میں سست روی کی وجہ زرمبادلہ کے بہتر ذخائر، کرنٹ اکاونٹ سرپلس، اور ملکی فنانسنگ پر کم انحصار تھا بینکنگ سسٹم کے خالص غیر...
سانحہ لیاری: سندھ حکومت کا لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے جاں بحق 27 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس...
معروف چینی آٹو کمپنی چانگان نے پاکستان میں اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے, یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق کمپنی کے تمام ماڈلز پر ہوگا۔ قیمتوں میں یہ رد و بدل بجٹ 2025-26 میں کی گئی تبدیلیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری پر واضح نظر آ رہے ہیں۔ چانگان کی مشہور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل(ایس یو وی) اوشان ایکس7 کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، 7 نشستوں والی کمفرٹ کی قیمت میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 84 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 اور ہنر مندوں کے لیے 48 ہزار 910 روپے مختص کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کے لیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔ سیکرٹری کم از کم اجرت بورڈ رفیق قریشی نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا، اعتراضات یا تجاویز 14 دن کے اندر کم از کم اجرت بورڈسندھ کو ارسال کی...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے محنت کشوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کیلئے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 اور ہنر مندوں کیلئے 48 ہزار 910 روپے مختص کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کیلئے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ، فنی خرابی سے مسافر خوفزدہ سیکرٹری کم از کم اجرت بورڈ رفیق قریشی نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز...
قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے چار محکموں کو تنخواہ اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کر دیا۔محکمہ جنگلات کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے مل گئے۔ محکمہ لائیو سٹاک کو چار ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کو چھ ارب بیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ فشریز کو 38 کروڑ20 لاکھ روپے اورمحکمہ جنگلات کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔ یہ فنڈز ملازمین کی تنخواہوں اور پٹرول تیل و گیس کے بلوں اور دیگر آپریشنل اخراجات کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاونٹ میں آن لائن کر دیا ہے۔۔ افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے...
اسلام آباد ( اوصاف نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینیٹ نے گزشتہ 6ماہ کی تنخواہ اکھٹی ہی وصول کرلی۔ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین نے 6 ماہ کی تنخواہ کی مد میں تقریبا پچاسی 85 لاکھ روپے وصول کیے۔ ذرائع کا بتانا ہے تقریباً 19 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تنخواہ وصول کی گئی تنخواہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ سے پلیکر اور چیئر مین سینیٹ کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی تنخواہ منتقل ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کی تھی۔ اسرائیلی حملوں کی مذمت کیوں کی؟ ٹیرف10 فیصد اضافے کیساتھ لگادوں گا،ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں محنت کش طبقے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کم از کم ماہانہ اجرت کو نمایاں طور پر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ فیصلے کے مطابق صوبے بھر کے مزدوروں کو اب 40 ہزار روپے یا اس سے زائد تنخواہ دیے جانے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں سندھ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری کی جانب سے ایک سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں مختلف مہارت کے حامل محنت کشوں کے لیے نئی اجرتوں کا تعین کیا گیا ہے۔مجوزہ اعداد و شمار کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے ماہانہ 41,280 روپے، ہنر مند مزدوروں کے لیے 48,910 روپے جبکہ اعلیٰ مہارت رکھنے...
ویب ڈیسک:معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی...
راولپنڈی: ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مالی سال 2024-25کے دوران بجلی کے بلوں کے ذریعے بے زبان صارفین سے وِد ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کیے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 600 ارب روپے تھی، یعنی 110 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کمی کی ممکنہ وجوہات میں گھریلو صارفین کا سولر سسٹمز کی طرف جھکاؤ اور صنعتی شعبے کی کمزور کارکردگی شامل ہے۔ایف بی آر کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے مالی سال 2024-25 میں 552 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، جو پچھلے سال کی 367 ارب روپے کی ادائیگی سے 185 ارب روپے زیادہ ہے۔اقتصادی جائزہ کے مطابق جولائی تا مارچ 2025 کے دوران...
ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 2.44 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے امریکی ڈالر سپلائی کی بنسبت ڈیمانڈ زائد ہونے سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار کاروبار میں روپے کی بہ نسبت صرف پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج اضافے کا رحجان بھی روپے کی قدر پر اثرانداز رہا، افراط زر بتدریج بڑھنے کے خدشات بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال درہم میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی، جبکہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ منیمم ویج بورڈ کی جانب سے مزدوروں اور ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری آئی ہے، بورڈ نے ہنرمند اور غیر ہنرمند ورکرز کی ’کم سے کم اجرت‘ مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’کم سے کم اجرتی بورڈ سندھ‘ نے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کی کم از کم اجرت مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے، اور کہا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمے میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ’’منیمم ویج بورڈ‘‘ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے اندر قائم تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے تجویز شدہ کم از کم ماہانہ اجرت دینے کے پابند ہوں...
بنکاک(انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے باضابطہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت اب پاکستانی اور افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی شہری بغیر کسی سفارت خانے کے چکر کے، گھر بیٹھے آن لائن ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تھائی حکومت کی ویب سائٹ www.thaievisa.go.th پر درخواست فارم جمع کرانا ہوگا۔ ای ویزا کی منظوری کے بعد مسافر کو ایک کنفرمیشن ای میل موصول ہوتی ہے، جس کا پرنٹ ایئرپورٹ اور تھائی لینڈ کے امیگریشن پوائنٹس پر لازمی دکھانا ہوگا۔ تھائی وزٹ ویزا کے لیے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)کم از کم اجرتی بورڈ سندھ نے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کے کم از کم اجرت مقرر کرنے کی تجویز کی دی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے، نیم ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 41280 روپے ، ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے اور ہائیلی اسکلڈ ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 50868 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔مذکورہ اجرتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کرنسی مارکیٹ میں عدم توازن، درآمدی دباؤ اور قرض ادائیگیوں کے باعث پاکستانی روپے کی قدر کم ہو گئی۔گزشتہ ہفتے پاکستانی روپے کو ایک بار پھر کرنسی مارکیٹ میں دباؤ کا سامنا رہا، جس کی بنیادی وجوہات بیرونی قرضوں کی مسلسل ادائیگیاں، بجٹ سے قبل معطل شدہ درآمدی شپمنٹس کا دوبارہ آغاز اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ تھیں۔ان تمام عوامل نے مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کو بڑھایا جب کہ رسد محدود رہی، جس کے باعث نہ صرف امریکی ڈالر بلکہ یورو، ریال اور درہم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، البتہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 24 پیسے...

ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا، مختلف شہروں اور شاہراہوں پر چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر کی گئی کارروائیوں میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسلام آباد میں جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 45 نشہ آور...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنی علیحدہ رہنے والی بیوی حسن جہاں اور بیٹی آئرا کے ماہانہ اخراجات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شامی ہر ماہ اپنی سابق اہلیہ حسن جہاں کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور بیٹی آئرا کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے بطور نان نفقہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ عدالت نے یہ فیصلہ طلاق کے مقدمے کے دوران سنایا۔ محمد شامی اور حسن جہاں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی جبکہ 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دونوں 2018 میں اُس وقت علیحدہ ہو گئے جب حسن جہاں نے شامی پر گھریلو تشدد اور بیوفائی کے سنگین الزامات عائد کیے۔...
---فائل فوٹو حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی گئی آیڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو نے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں نئے کنکشن دے دیے۔آڈیٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حیسکو نے 419 ڈیفالٹرز سے نہ وصولی کی نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی۔ 419 نادہندگان پر 60 ملین روپے کے واجبات تھے، متعلقہ ڈیفالٹر کو اسی نام اور اسی جگہ پر نئے کنکشن دیے گئے۔دوسری جانب حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈیٹ رپورٹ کی نشاندہی پر انکوائری کی جائے گی۔ نادہندگان کی وصولی کے بغیر متعلقہ نئے کنکشنز کا اجرا غیر قانونی...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور قدر مستحکم رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹی لیٹرل اور تجارتی قرض حاصل ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ایک روزہ وقفے کے بعد جمعہ کو ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اچھے فنڈامینٹلز کی وجہ سے ڈالر کی قدر ایک موقع 11پیسے کی کمی سے 283روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن امریکی جاب ڈیٹا بہتر ہونے سے خام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے...