پشاور:

قومی احتساب بیورو(نیب) نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمہ کے گھر پر چھاپے کے دوران 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے گرفتار ملزمہ کی نشان دہی پر خاتون کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے مزید برآمد کرلیے، ملزمہ کوہستان کرپشن مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ ہیں۔

نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور ان کی بیوی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، مرکزی ملزم قیصر اور ان کی بیوی نیب کی حراست میں ہیں۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے ملزمہ اور ان کے شوہر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا تھا۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ کوہستان میگا اسیکنڈل میں 20 سے زائد ملزمان کو نیب نے گرفتار کیا ہے اور اس اسکینڈل میں اب تک 30 ارب روپے تک برامد کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد تک بڑھ گئی

 ویب ڈیسک :کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی  ہے۔

 سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔

 2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر  178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

  سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے  10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی  دی گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بدین: سی آئی اے پولیس کی خفیہ کارروائی کے بعد گرفتار ملزم اور برآمد ہونے والی سفینا اورکارپولیس تحویل میں ہے
  • جیکب آباد: محکمہ تعلیم میں اسکول بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ ناکام
  • رضویہ تھانے کی حدود میں بڑا آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
  • ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
  • لاہور؛ کرپٹ تحصیلدار اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج
  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل 
  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  • کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد تک بڑھ گئی