جیکب آباد: محکمہ تعلیم میں اسکول بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-3
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد محکمہ تعلیم میں اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی کرپشن ،افسران کو بچاکر کلرکس کی قربانی دے دی گئی ،ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر سوال اٹھنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ تعلیم میں ضلع کے اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں روپے کے بدعنوانی کی شکایات پر ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ خلیل احمد مہر دو اسسٹنٹ عاشق بھٹو ،مقصود سومرو اور ایک جونیئرکلرک عبدالغنی انصاری کو ذمہ دار قرار دیکر معطل کر دیا ہے ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ کی ایسی تحقیقاتی رپورٹ پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ ذمہ دار افسران کو بچاکر ماتحت ملازمین کی قربانی دی گئی ہے جو ڈیل کا نتیجہ ہے واضح رہے کہ ضلع کے گورمنٹ پرائمری سیکنڈری بوائز اور گرلس اسکولوں کی اسکول اسپیسفیک بجٹ کے تین کروڑ سے زائد فنڈس نکلواکر بندر بانٹ کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈو جام،سینٹرل وینٹری ریسرچ لیبارٹری میں بے ضابطگی کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈو جام میں قائم صوبہ سندھ کی واحد سینٹرل ویٹرنری ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹک لیبارٹری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جہاں صرف 35 جانوروں کے لیے 9 لاکھ روپے کا نمک منگوانے کا انکشاف سامنے آیا ہیاتنی بڑی تعداد میں نمک بھی اپنیبھائی کی کمپنی سے منگوایا گیا تفصیلات کے مطابق ٹندڈوجام سندھ کی واحد اور مرکزی ویٹرنری ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹک لیبارٹری کے متعلق اتنہائی اہم زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ادارے میں موجود صرف 35جانوروں کی خوراک میں نمک شامل کرکے کھلانے کے لیے 9 لاکھ روپے کا نمک منگوایا جو گائے، بکریوں اور بھیڑوں کو خوراک میں ملاکر انھیں کھلایا جائے گا زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کا نمک حیدرآباد کے ایک مخصوص وینڈر سے خریدا گیا جب کہ اس خریداری کا آرڈر سی وی ڈی ایل کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیا گیامزید انکشاف ہوا ہے کہ 9 لاکھ روپے مالیت کے نمک کی سپلائی کا ٹھیکہ ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بھائی کی کمپنی سویرہ انٹرپرائزز کو دیا گیا دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے بتایا کہ اتنی بڑی مقدار میں نمک جانوروں کو کھلانے کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں نمک کیوں منگوایا گیا ہے ادارے کیایگزیکٹو ڈائریکٹر رفیق میمن نے کہا کہ لیبارٹری میں گائے، بکریوں اور بھیڑوں سمیت مجموعی طور پر 30 سے 35 جانوروں پر تحقیق کی جاتی ہے