کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سیسی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو نے گزشتہ دنوں کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی اسپتال، سائٹ کراچی،سوشل سیکورٹی لانڈھی اسپتال اور سوشل سیکورٹی کوٹری اسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنرسیسی کے دورے کے دوران ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹراکرم شیخ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لانڈھی اسپتال ڈاکٹرظفرقائم خانی اور ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ذوالفقار قائم خانی بھی موجود تھے۔ کمشنر سیسی نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفرقائم خانی نے اسپتال کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق کمشنر سیسی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ظفرقائم خانی نے اسپتال آنے والے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں کمشنر سیسی کو آگاہ کیا۔کمشنر سیسی نے تحفظ یافتہ محنت کشوں کو علاج و معالجہ کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کی اسکیم کا بنیادی مقصد محنت کشوں کو ناگہانی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے امداد مہیا کرنا ہے۔ کمشنر سیسی نے اس موقع پر لانڈھی اسپتال میں واحدخان، عبدالرحمن، جاوید اختر، محسن خان ودیگر مزدور رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا اور جلد از جلدان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل سیکورٹی
پڑھیں:
میٹرک آرٹس طلبہ کو پری میڈیکل اور پری انجینیئرنگ میں داخلے کی اجازت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر میں میٹرک آرٹس گروپ کے طلبہ کے لیے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت انہیں اب انٹرمیڈیٹ میں پری میڈیکل اور پری انجینیئرنگ گروپس میں داخلہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے اپنے 183ویں اجلاس میں کیا، جو 4 اور 5 دسمبر 2025 کو کراچی میں منعقد ہوا۔
ترجمان آئی بی سی سی کے مطابق یہ اہم فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور سفارشات کے بعد متفقہ طور پر منظور کیا گیا، مشاورت میں پاکستان انجینیئرنگ کونسل (پی ای سی)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی) اور صوبائی کریکولم اتھارٹیز کی آراء شامل تھیں۔
آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ پالیسی 2026 کے پہلے سالانہ ایس ایس سی امتحانات سے نافذ العمل ہوگی، اس کے بعد میٹرک آرٹس گروپ کے طلبہ کو انٹر میں سائنس گروپس کے داخلوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت ہوگی، تاہم میرٹ برقرار رکھنے کے لیے تعلیمی ادارے ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ داخلہ دینے والے ادارے چاہیں تو کم از کم نمبروں کی شرط رکھ سکتے ہیں یا پلیسمنٹ ٹیسٹ کے ذریعے طلبہ کی اہلیت جانچ سکتے ہیں، تاکہ پری میڈیکل اور پری انجینیئرنگ کے معیار پر سمجھوتہ نہ ہو، یہ فیصلہ ہزاروں آرٹس طلبہ کے لیے نئے تعلیمی مواقع اور مستقبل کے انتخاب میں بڑی تبدیلی کا سبب بنے گا۔