وادی تیراہ: سیکورٹی، انتظامی اورسہولیات کافقدان ہے، آئی جی ایف سی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-9
وادی تیراہ (مانیٹر نگ ڈ یسک )وادی تیراہ میں سہولیات کا فقدان،سیکورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا، وادی تیراہ میں ابتر صورتحال صوبائی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی بدترین مثال ہے، 60 کلومیٹر تک انتظامیہ،پولیس، اسپتال اور اسکول موجود نہیں، حکومتی نااہلی کا فائدہ دہشتگرد و جرائم پیشہ اٹھا رہے ہیں۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے پاس تقریبا 717 کلومیٹرکی پاک افغان سرحد موجود ہے جس میں برف پوش اور سنگلاخ پہاڑ بھی ہیں، باڑ لگا کرآزادانہ نقل و حرکت اور دراندازی کے خلاف رکاوٹ کھڑی کی گئی ہے، دواتوئی میں ایک تنگ راستہ ہے لیکن وہاں پر کوئی چیکنگ نہیں کی جا سکتی کیوں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں،اس وقت پوری آبادی کی نگرانی کیلیے صرف 3پولیس اہلکار موجود ہیں۔ونگ کمانڈر کرنل وقاص نے بتایا کہ وادی تیراہ میں 60 کلومیٹر تک ضلعی انتظامیہ،پولیس یا اسپتال موجود نہیں ہے،وادی تیراہ کے علاقے میں کوئی سرکاری اسکول نہیں اور نہ اساتذہ ہیں، جب بچے پڑھیں گے نہیں تو ان میں شعور کیسے آئے گا؟۔ایف سی کے زیر اہتمام 16 اسکول ہیں جن میں ایف سی نے خود اساتذہ کو بھرتی کیا ہے۔ ونگ کمانڈر نے کہا کہ وادی تیراہ میں کوئی اسپتال نہیں ، لوگ ایک انجکشن کیلیے بھی ایف سی کے پاس آتے ہیں، فرنٹیئر کور مقامی افراد کیلیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کرتی ہے۔ونگ کمانڈر نے بتایا کہ وادی تیرہ میں منشیات فروشی کا مسئلہ بہت بڑا ہے جن میں فتنہ الخوارج ملوث ہے، فتنہ الخوارج منشیات اور بھتہ سے اکٹھی کی گئی رقم سیکورٹی فورسز اور عوام کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ وادی تیراہ میں بدانتظامی اور مقامی حکومت کی نااہلی کا فائدہ شدت پسند اور جرائم پیشہ گروہ اٹھا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وادی تیراہ میں ایف سی
پڑھیں:
پی ایس 9میں ضمنی انتخابات کیلیے سخت سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-4-10
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ شکارپور کے پی ایس 9 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کرکے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخابات کیلئے (178) پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں (54) پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، (84) اور (40) پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ لاڑکانہ رینج کے ایس ایس پی صاحبان سمیت تین ہزار سے زائد پولیس افسران وجوانان حفاظتی فرائض سر انجام دیں گے۔ پاک آرمی اور سندھ رینجرز سے بھی مدد لی جائیگی۔ ضمنی انتخابی مٹیریل کی حفاظت اور پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تعیناتی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے علاقوں میں موبائلز پیٹرولنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو پلاٹون کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ مزید برآں، لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ اور فوری معلومات کے تبادلے کیلئے خصوصی کنٹرول روم ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں قائم کیا گیا ہے۔