data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) محب قومی سماجی کونسل، اسلامی جمہوی اتحاد سندھ، شہداو غازی بانیان پاکستان یاد گار کمیٹی اور راجپوتانہ قاضی اتحاد کے ایک مشترکہ وفد نے تحریک پاکستان کے رہنما شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کی 76ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے اسلامیہ کالج کے احاطے میں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی فاتحہ کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی وفد میں زاہد حسین، اسلم غوری، سردار طارق یوسف، راؤ کامران، راؤ خورشید، عبد اکبیر خان اور ڈاکٹر کہکشان و دیگر شامل تھے جس کی قیادت اسلم خان فاروقی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، اقبال ٹائیگر اور راؤ دلدار فاروقی نے کی دریں اثناگفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ علامہ شبیر احمد عثمانی تحریک پاکستان کے رہنماؤں میں سے ایک ہیں، ان کے بے شمار علمی کمالات بھی ہیں جو کبھی فراموش نہیں کئے جاسکتے دوسری طرف قیام پاکستان کے وقت جب 15اگست 1947کو پاکستان کے پرچم کی پہلی پرچم کشائی ہوئی تو قائد اعظم خاص طور پر علامہ شبیر احمد عثمانی کو پرچم کشائی کی تقریب میں ساتھ لے کر گئے جہاں علامہ شبیر احمد عثمانی نے تلاوت اور دعا کی اور پھر پاکستان کا جھنڈا لہرایا یعنی قائد اعظم کی موجودگی میں علامہ شبیر احمد عثمانی کو پاکستان کے پرچم کی پہلی رسم کشائی کا اعزاز حاصل ہے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علامہ شبیر احمد عثمانی پاکستان کے

پڑھیں:

تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی سے سیاسی مفاہمت کیلئے تیار

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے رابطے کرنے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت،نون لیگ کو نہیں دی جائیگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہوگئی ہے۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کے لیے راستہ نکالنے پر غور ہو گا جبکہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صفائی ستھرائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے‘ مولانا عبد الماجد
  • پاکستان اسلامی ریاست ہے اس کے خلاف مسلح کارروائی غیر شرعی ہے، مفتی تقی عثمانی
  • اقتصادی ترقی کیلئے قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر  ناگزیر ہے: شزہ فاطمہ 
  • قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
  • بھارتی سپریم کورٹ نے شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی
  • تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی سے سیاسی مفاہمت کیلئے تیار
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقدہ "قومی علماء و مشائخ کانفرنس" میں شرکت
  • افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان
  • افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار