صفائی ستھرائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے‘ مولانا عبد الماجد
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل اور مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن بھٹائی آباد گلستان جوہر کراچی مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں خدا کے لیے انتظامیہ، متعلقہ محکمے اور پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صفائی ستھرائی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں شہر میں کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جس میں گندگی کے ڈھیر نہ ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔