2025-08-13@14:06:06 GMT
تلاش کی گنتی: 32
«اورنگی ٹاو ن»:
سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی نیلامی رکوانے کی درخواست مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف نیب ریفرنسز کی نقول جمع کرائیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے واضح کیا کہ حکم امتناع کا فیصلہ دوسری جانب کو سن کر کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس روز مرکزی اور متفرق تمام درخواستیں سنی جائیں گی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ آج صرف متفرق درخواست لگی...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے کے الزام میں پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سلیمان کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی دونوں ڈاکوؤں کے نام اسد اور عدنان معلوم ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شہری سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے شہری کو سر پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا جو کہ اورنگی ٹاؤن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں اپنے والد کے جنازے پر سعودی عرب سے آنے والے نوجوان جبران ولد جمعہ خان کے قتل اور کمسن بچے کو گولی مارنے کے مقدمات میں مرکزی ملزم پرویز علی ولد ساجن علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔22 سالہ جبران کو رواں ہفتے قذافی چوک، کلا میدان، اورنگی ٹاؤن میں اس وقت لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جب وہ والد کے انتقال پر کراچی آیا تھا۔اس سے کچھ لمحے قبل ہی، یہی ملزمان علاقے میں ایک اور راہگیر سے اسلحے کے زور پر موبائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 100 سال بھی حکومت کرلے تو وہ کراچی کو کچھ نہیں دے گی۔یہ دعویٰ اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے صفورہ ٹاؤن کی نا اہلی، کرپشن و جعلی بھرتیوں کے حوالے سے مدراس چوک اسکیم 33 میں عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بہت جلد بڑی تحریک شروع کرے گی،اگر عوام کے حقوق نہیں دیے گیے تو یہ ہماری تحریک حکومت ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہو جائے گی۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے تعاون سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت آصف عظیم اور ڈائریکٹر اسپورٹس کے پی ٹی میجر ریٹائرڈ محمود ریاض مرحوم کے لئے منعقدہ تعزیتی اجلاس چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین وسیم ہاشمی، سافٹ بال فیڈریشن سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذیشان مرچنٹ، کمشنر کراچی اسپورٹس ونگ کے ڈائریکٹر غلام محمد، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین سیدین رضا زیدی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن، نصرت اللہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی، نگرانی اور دیگر لازمی امور انجام دینے والے محنتی ملازمین کے اعزاز میں ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملازمین کو عشائیہ دیا گیا اور بہترین خدمات پر تعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ، جناب کامران سراج، سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، وائس چیئرمین محمد الیاس، مختلف محکمہ جات کے افسران اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ کہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں...
اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے پوش علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں 8 سے 9 مسلح اور نقاب پوش افراد نے رات تقریباً دو بجے اچانک دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ریسٹورنٹ کے عملے کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت پر ملزمان نے ریسٹورنٹ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم کا ڈی وی آر (DVR) بھی اپنے ساتھ لے گئے تاکہ واردات کے شواہد مٹائے جا سکیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ایک نوجوان کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان فہیم ولد یاسین جاں بحق اور 21 سالہ نوجوان انس عالم ولد شریف عالم زخمی ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں پولیس اہلکار اشتیاق کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پرگلی میں آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکارنے موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،...
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ ڈبہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ متوفیہ کی شناخت 55 سالہ تاج بی بی کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ نمبر غازی آباد کرسچن قبرستان کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ نوجوان کی شناخت 27 سالہ احمد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ شاہ ولی اللہ نگر میں وزنی چیز گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 7 سالہ جہاندان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں سر پر وزنی چیز گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کی ورثا لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن 10 نمبر منگل بازار کے قریب منی بس کی ٹکر سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ منی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچی کی شناخت دو سالہ ایمان دختر مرتضیٰ کے نام سے کی گئی اور یہ حادثہ روٹ زیڈ ٹو کی منی بس کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچی موٹر سائیکل پر اپنے چچا کے ہمراہ سوار تھی کہ موٹر سائیکل سلپ ہوگئی اور عقب سے آنے والی منی بس کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہوگئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ بچی کے چچا معمولی زخمی ہوئے ہیں اور اس حوالے سے مزید...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نالے کی صفائی کے دوران نالے میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پونے پانچ آفاق خان شہید فیملی پارک کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے شخص کی شناخت 35 سالہ ظفر مسیح کے نام سے کی گی جو کہ اورنگی ٹاؤن کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، اہلخانہ لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن کی مجاہد کالونی میں گھر میں بنے بیوٹی پارلر سے خاتون کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ صائمہ شاہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی گلا کٹی جھلسی ہوئی لاش اسی کے بیوٹی پارلر سے ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ نے ایک ہفتے قبل ہی شاہ میر نامی شہری سے دوسری شادی کی تھی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی پہلے شوہر سے 12 سال...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گزشتہ شب پیر آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ کالونی میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑجانے والے 34 سالہ کاشف ولد ارشاد حسین کی نمازجنازہ گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن سیکٹرفائیو ای میں واقع غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مقتول کی میت اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں واقع الفتح قبرستان لے جائے گئی جہاں مقتول کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، مقتول تین بچوں کا باپ اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، وہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ مقتول کاشف کے...
اورنگی ٹاؤن داتا نگر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن داتا نگر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 23 سالہ عذیر ولد فہیم کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر اورنگی ٹاؤن عدیل حیات نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ محلے میں ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں رشید نامی شخص نے نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا...
کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بنارس اباسین ہوٹل کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی کی عمر 35 سال کے قریب اور فوری طور پر متوفی کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، عوام نے ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو فوری چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا۔ کراچی: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاککراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اسپتال میں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو...
— فائل فوٹو کراچی میں خیابانِ اتحاد کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن، نوجوان نے خودکشی کرلی کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ جانان مسجد... پولیس کے مطابق متوفی خیابانِ اتحاد کے قریب ٹریفک سگنل کے پاس ایک بنگلے میں رنگ و روغن کا کام کر رہا تھا جس نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسجد جانے والے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ نجی چینل کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے مضافات میں واقع علاقے خیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ سحری کے وقت پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول الطاف نگر کی مسجد کے پیش امام تھے، اور مسجد میں نماز پڑھانے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ ملزمان نے مقتول شیراز زادہ کے سر پر ایک گولی ماری جو موت کی وجہ بنی، مقتول کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، اور ان کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے...
لاہور: پاکستان ایئر کوالٹی ایکسپرٹس گروپ کے بعد ماحولیاتی ماہرین کی سرکاری کمیٹی نے بھی شہر میں نصب پہلے اسموگ ٹاور کو فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام قرار دے دیا۔ پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نے 15 جنوری کو لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں لگائے گئے اسموگ ٹاور کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک نو رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس میں ماحولیاتی ماہرین، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسرز، پی سی ایس آئی آر اور سپارکو کے نمائندگان شامل تھے۔ کمیٹی نے کئی روز تک اسموگ ٹاور کے اثرات کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کی۔ رپورٹ کے مطابق، محمود بوٹی میں نصب کردہ اسموگ ٹاور کے حوالے سے...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی: شہر قائد کے کلفٹن کے گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پہلی منزل پر قائم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ فرسٹ فلور پر بیڈ شیٹ اور کپڑے کی دکانوں میں لگی تھی، جس کے نتیجے میں دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا ہوا سامان منتقل کیا۔ ایدھی حکام کے مطابق کلفٹن تین تلوار گلاس ٹاور مال میں آگ کے واقعے ایک فائر بریگیڈ کے اہلکار سمیت 4 افراد دھویں سے متاثر...

کراچی، گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی جاری
کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با?سانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔پولیس...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی لاش کے قریب سے ہی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ایس ایچ او پیر آباد کا کہنا ہے کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی لائن پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں پانی کے تنازعے پر بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں بڑے بھی کود گئے، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔جھگرے کے دوران ڈنڈے لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ہلاک و زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خوف کی علامت سمجھا جانے والا 100 سے زاید ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث چھوٹو گینگ کے نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کے شناخت، تائی نین، ابراہیم، امان اللہ، عبداللہ، اشوک اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کا گروہ شرافی گوٹھ، قائدآباد، اسٹیل ٹاؤن سمیت ضلع ملیر میں ڈکیتی کی 100 سے زاید وارداتیں کرچکا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 4 عدد موٹرسائیکلیں، 3 پستول، 25 گولیاں، 5 چھینے گئے موبائل اور چھینے گئے 10 موٹر سائیکلوں کے چیجز برآمد ہوئے، ملزمان موٹرسائیکل کے پارٹس فروخت کردیتے تھے۔ ملزمان...
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو چھینی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ، قائد آباد اور اسٹیل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈاکوؤں کی شناخت بلال، ابراہیم، امان اللہ، اشوک، تائینین اور عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے 4 موٹر سائیکل جو کہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھیں پولیس نے برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے اعتراف کیا ہے کہ...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹیلر ماسٹر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن مومن آباد بلاک اے محمد حسین اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد صدیق ولد میرحاتم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اومومن آباد غلام نبی کے مطابق مقتول محمد صدیق مومن آباد کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیلرماسٹرتھا، مقتول کی مومن آباد ٹیلر گلی میں ٹیلر کی دکان تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا...