ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔
پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، کسی تاجر اور صنعت کار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے، ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے والے جیولرز ایف بی ا ر
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ویب ڈیسک : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے لاکھوں افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ایف بی آر ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20 ،20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے، بنگلوں، گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا۔
Ansa Awais Content Writer