اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑا قدم، ملتان میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی ضبط
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا گیا کہ
پڑھیں:
نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ، صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف مل گیا
سٹی42: وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین نے بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا ریلیف حاصل کر لیا ہے۔
لیسکو کے شعبے میں ایک ماہ کے دوران صارفین کو 2 ارب 91 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔
صارفین نے مجموعی طور پر 10 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی جن پر 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا۔ پراجیکٹ کے تحت صارفین نے 1720 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی جبکہ لیسکو کے 1 لاکھ 20 ہزار صارفین نے سولر سسٹم نصب کر رکھے ہیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں