ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، 14 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغوا کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغوا کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر کمانڈ آپریشن میں 14 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے نے ایس پی پہاڑپور، ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل پولیس نے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز