ویب ڈیسک: لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ماحولیات (ای پی اے)، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کمیٹی کے ممبران مقرر کیے گئے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں صنعتی یونٹس کا تفصیلی معائنہ کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی ان انڈسٹریز کا جائزہ لے گی جو بوائلرز اور فرنسز کے استعمال کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

ترجمان نے بتایا کہ بوائلرز اور فرنسز استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں انڈسٹریز کے معائنے کی نگرانی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے خطرے کے پیشِ نظر قانون کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے یونٹس کی نشاندہی کے بعد فوری بندش یقینی بنائی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور میں اسموگ کی وجہ سے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، انتظامیہ عمل درآمد میں ناکام

لاہور میں اسموگ کے باعث انتظامیہ نے مارکیٹوں اور کمرشل پلازوں کے اوقات کار تبدیل کردیے تاہم پہلے روز نوٹی فکیشن کے اجرام کے باوجود انتظامیہ عمل درآمد میں ناکام نظر آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں اسموگ کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد نہ ہو سکا۔

شہر کی کئی مارکیٹیں اور کمرشل پلازے رات دس بجے کے بعد بھی جزوی طور پر کھلے رہے-مزید تفصیلات میاں اصغر سلیمی سے

 ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے تحت مارکیٹوں اور ریستورانوں کے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں تاکہ اسموگ میں کمی لائی جا سکے۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور کارپوریشن افسران کو اوقاتِ کار پر سختی سے عمل یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق پیر سے ہفتہ تک تمام مارکیٹیں رات دس بجے بند ہوں گی، جبکہ ریسٹورانٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

اتوار کو مارکیٹیں دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی جب کہ ہوم ڈیلیوری سروس رات دو بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔

میڈیکل اسٹورز، بیکریز، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور تندوروں کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفیکشن کے باوجود لاہور کی مارکیٹں مکمل طور پر بند نہ ہو سکیں، دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی نوٹیفیکشن کے بارے میں لاعلم ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • میرپورخاص: پینشنربزرگ خاتون کی موت پر ساتھیو ں کا احتجاج
  • سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس پر شہید بینظیر آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
  • لاہور، انسداد اسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ہوٹلز اور کمرشل مارکیٹس بند کر دی گئیں
  • لاہور، اسموگ کے تدارک کیلئے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل
  • لاہور میں اسموگ کی وجہ سے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، انتظامیہ عمل درآمد میں ناکام
  • معصوم شہریوں کو روندا جانا حکومت و انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے، منعم ظفر خان
  • گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل، جیل جانے کیلئے تیار ہوں، علیمہ خان
  • علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل 
  • آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب