لاہور میں اسموگ کی وجہ سے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، انتظامیہ عمل درآمد میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
لاہور میں اسموگ کے باعث انتظامیہ نے مارکیٹوں اور کمرشل پلازوں کے اوقات کار تبدیل کردیے تاہم پہلے روز نوٹی فکیشن کے اجرام کے باوجود انتظامیہ عمل درآمد میں ناکام نظر آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں اسموگ کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد نہ ہو سکا۔
شہر کی کئی مارکیٹیں اور کمرشل پلازے رات دس بجے کے بعد بھی جزوی طور پر کھلے رہے-مزید تفصیلات میاں اصغر سلیمی سے
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے تحت مارکیٹوں اور ریستورانوں کے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں تاکہ اسموگ میں کمی لائی جا سکے۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور کارپوریشن افسران کو اوقاتِ کار پر سختی سے عمل یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق پیر سے ہفتہ تک تمام مارکیٹیں رات دس بجے بند ہوں گی، جبکہ ریسٹورانٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
اتوار کو مارکیٹیں دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی جب کہ ہوم ڈیلیوری سروس رات دو بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔
میڈیکل اسٹورز، بیکریز، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور تندوروں کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفیکشن کے باوجود لاہور کی مارکیٹں مکمل طور پر بند نہ ہو سکیں، دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی نوٹیفیکشن کے بارے میں لاعلم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔