پنجاب کے دارالحکومت لاہور شہر میں کوئی بھی جرم کرنے کے بعد فرار ہونا اب ایک ڈراؤنا خواب بننے جا رہا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’ڈاکنگ ڈرونز‘ متعارف کرا دیے ہیں جو ملزمان کا فوری طور پر تعاقب کریں گے۔

یہ ڈرونز دبئی، لندن اور نیویارک جیسے شہروں میں استعمال ہونے والے جدید ماڈلز کی طرز پر کام کریں گے، لاہور میں ڈرونز کا ٹیسٹ رن آج سے شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کروائے گا

’ڈاکنگ ڈرونز‘ کو پولیس ہیلپ لائن 15 سسٹمز کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ 15 پر کال موصول ہوتے ہی یہ ڈرونز خودکار طور پر حرکت میں آ جائیں گے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں گے۔

ابتدائی طور پر 10 بڑے تھانوں کی حدود میں یہ ڈرونز نصب کیے جائیں گے، جہاں شہر کے 70 فیصد سے زیادہ جرائم رپورٹ ہوتے ہیں۔

پولیس اسٹیشنز کی بلند و بالا عمارتوں پر ڈاکنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ ہر ڈرون کا ورک اسٹیشن بھی انہی عمارتوں پر ہوگا، جو خودکار نظام سے چلے گا۔ ڈرونز کمانڈ ملتے ہی آٹومیٹک طور پر فضا میں اڑان بھریں گے اور 24 گھنٹے نگرانی کریں گے۔

ہر ’ڈاکنگ ڈرون‘ شہر میں 15 کلومیٹر تک پیٹرولنگ کر سکے گا، جو لاہور کے مرکزی علاقوں کو مکمل کور کر لے گا۔

’یہ ڈرونز ٹریفک بلاک، احتجاج یا ہنگامی صورتحال میں بھی مدد فراہم کریں گے‘

یہ ڈرونز ٹریفک بلاک، احتجاج یا ہنگامی صورتحال میں بھی مدد فراہم کریں گے۔ ڈرونز ہائی ریزولوشن کیمروں، تھرمل امیجنگ اور جی پی ایس ٹریکنگ سے لیس ہوں گے، جو رات کے وقت بھی ملزمان کی نگرانی ممکن بنائیں گے۔

یہ ڈرونز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم سے بھی منسلک ہوں گے، جو جرائم کی فوری نشاندہی اور تعاقب کو ممکن بنائیں گے اور لائیو ویڈیو فیڈ سیف سٹی کنٹرول روم کو بھیجیں گے۔

جدید ترین ڈاکنگ ڈرونز کی قمیت 22 سے 25 لاکھ روپے ہے، ان ڈورنز کے اندر جدید فریچز ہوں گے۔ سیف سٹی اتھارٹی نے ابتدائی طور پر 10 ڈرونز ہی خریدے ہیں، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مزید 10 ڈرونز منگوائے جائیں گے۔

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی پر اسے صوبے کے دیگر شہروں تک وسعت دی جائےگی، ترجمان سیف سٹی اتھارٹی

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق لاہور کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی پر اسے صوبے کے دیگر شہروں جیسے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ تک وسعت دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 94 تحصیلوں میں سیف سٹی کوریج جلد مکمل ہو جائے گی، جس میں ڈرونز کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور: ای چالان نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن، ڈھائی ہزار سے زیادہ گاڑیاں بلیک لسٹ قرار

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسٹریٹ کرائم، چوری اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی صلاحیتوں کو دگنا کر دے گا۔

آئی جی پنجاب نے بھی اس پراجیکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے جرائم کی روک تھام آسان ہو جائے گی، اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب پنجاب سیف سیٹی جدید ڈرونز ڈاکنگ اسٹیشنز لاہور وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب سیف سیٹی ڈاکنگ اسٹیشنز لاہور وی نیوز سیف سٹی اتھارٹی ڈاکنگ ڈرونز یہ ڈرونز جائیں گے کریں گے

پڑھیں:

اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ  اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ  بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار