ویب ڈیسک : سید اصغر علی شاہ عرف سخی جام داتارؒ کے 754ویں سالانہ عرس کے موقع پر شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ضلع بھر میں (پیر) 17 نومبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کی چھٹی ساتھ ہونے کے بعد سٹوڈنٹس اور شہری ایک ساتھ دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر  بروز پیر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

واضح رہے کہ تین روزہ عرس کی تقریبات 17 نومبر سے 19 نومبر تک تاریخی قصبے جام صاحب میں منعقد ہوں گی، جن میں سندھ بھر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ عرس کے دوران روحانی محافل، دعا و مناجات، صوفیانہ موسیقی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے عرس کے موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اسکے علاوہ اہم داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں جبکہ میڈیکل کیمپس اور کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 

انتظامیہ کے مطابق ضلعی سطح پر مختلف محکمے عرس کی تقریبات کے دوران سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ تا پشاور چلنے والی جعفرایکسپریس 13 نومبر تک معطل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-24
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس کو عارضی طورپر معطل کردیا گیا ۔ ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کیلیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان‘ ترک فرینڈشپ سیمینار 
  • کوئٹہ تا پشاور چلنے والی جعفرایکسپریس 13 نومبر تک معطل
  • کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ ختم ہونے کا اعلان
  • راولپنڈی: ضلع کچہری گیٹ کے ساتھ واقع 75 سالہ قدیم مسجد کو شہید کردیا گیا
  • تحریک انصاف کا جلسہ، کوئٹہ شہر کنٹینرز لگاکر بند
  • نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں
  • پنجاب: 8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
  • کوئٹہ میں پی ٹی آئی جلسہ،شہر بھر کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل
  • کوئٹہ: پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر راستے بند، انٹرنیٹ سروس معطل