data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بدھ کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت چوہدری ذکا اشرف نے کی۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے کین کمشنرز، وزارتِ صنعت و پیداوار، وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ تمام صوبوں اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا، جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ کسانوں کو واجبات کی ادائیگی کرشنگ کے آغاز سے قبل یقینی بنائی جائے گی حکومت کسانوں کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے تاکہ ان کا استحصال نہ ہو۔ بروقت کرشنگ سے گنے کے کاشتکاروں کو سہولت ملے گی فیصلہ کسانوں کے مفاد اور مارکیٹ میں چینی کی بروقت فراہمی کے لیے کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے کرشنگ سیزن کے آغاز سے متعلق کیے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور حکومت کے بروقت اقدام کو سراہا۔ رانا تنویر حسین نے متعلقہ صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام شوگر ملز کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ کسانوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہو سکے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شوگر ایڈوائزری بورڈ رانا تنویر حسین

پڑھیں:

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس، قومی اسمبلی کا اجلاس 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے اسمبلی اجلاس کو 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 14 نومبر 2025 بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان اس وقت سفارتی، پارلیمانی اور دفاعی اعتبار سے بہترین وقت سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کامیاب پارلیمانی سفارتکاری کی وجہ سے آج ایران کا پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، کیا 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی؟

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی، سید نوید قمر، شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، پولین بلوچ، نزہت صادق، نور عالم خان، شہلا رضا، شازیہ مری اور اعجازالحق نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکر قومی اسمبلی ایجنڈا پارلیمانی سفارتکاری سردار ایاز صادق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ
  • اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس، قومی اسمبلی کا اجلاس 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ
  • میٹرک بورڈ کراچی کا نویں جماعت کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان
  • سندھ حکومت کا خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
  • پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
  • حکومت کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط اجرا میں حائل آخری رکاوٹ دور کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں