وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی افغان پالیسی لائق تحسین ہے
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) معروف تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی افغان پالیسی قابل تعریف اور ملکی مفادات کے عین مطابق ہے۔ پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم اور دوراندیش افغان پالیسی کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ حکومت کا واضح اور ٹھوس مؤقف اس خطے کے مفاد میں ہے اوریہ پالیسی پاکستان کی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور آبی خود انحصاری کو مقدم رکھتی ہے۔شاہد رشید بٹ نے خبردار کیا کہ افغانستان بھارت کے اشاروں پر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ اگر پاکستان کے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے کھلی جنگ سمجھا جائے گا کیونکہ یہ پانی پاکستان کی زراعت، توانائی اور قومی بقا کی شہ رگ ہے۔ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی یکطرفہ اقدام کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ حکومت کی افغان حکمت عملی ماضی سے بہت بہتر ہے جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان ٹی ٹی پی کی بھرپور مدد کر رہا ہے جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی استحکام پر براہِ راست حملے کر رہے ہیں۔ کابل اپنی بین الاقوامی اور علاقائی ذمہ داریوں سے منہ موڑ رہا ہے۔ طالبان شدت پسند گروہوں کی خوشامدانہ پالیسی ترک کریں ورنہ انھیں پچھتانا پڑے گا۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ افغانستان کو دانشمندی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ پرامن بقائے باہمی ممکن ہے مگر پاکستان کے بنیادی مفادات کی قیمت پر نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد رشید بٹ نے نے کہا
پڑھیں:
طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے دہشتگردوں کی مدد کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے بھارت کے اشاروں پر دہشتگردوں کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا
جمعرات کو پشاور کے دورے کے موقعے پر قبائلی سرداروں کے جرگے سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد سفارتی اور اقتصادی اقدامات کیے مگر افغان طالبان نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروپوں فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کو ہر ممکن مدد فراہم کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغان طالبان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے موقعے پر قبائلی عوام کی پاک فوج کے لیے بے لوث حمایت کو سراہا اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
قبائلی سرداروں نے بھی دہشتگردی اور افغان طالبان کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ کس قدر اہم؟
فیلڈ مارشل نے قبائلی سرداروں کو یقین دلایا کہ خاص طور پر خیبر پختونخوا سے دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
قبائلی سرداروں نے آرمی چیف کی کھلی بات چیت کو سراہا اور پاکستان میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ فتنہ الخوارج کا متعصب نظریہ قبائلی عوام میں قبول نہیں۔
مزید پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان
دورے پر پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ بعد ازاں انہوں ہیڈ کوارٹرز 11 کور میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات کی تفصیلی بریفنگ لی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قبائلی عمائدین پاکستان میں اسموگ کے زراعت پر اثرات  اور ممکنہ حل
پاکستان میں اسموگ کے زراعت پر اثرات  اور ممکنہ حل