افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
اسلام آباد+ پشاور (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر 11 کور پشاور میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسداد دہشتگردی اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے دہشتگردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل اور غیر مشروط حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان طالبان کے رویئے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی حمایت یافتہ گروہوں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے بجائے ان کی پشت ناہی کر رہے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف سرحد پار دہشتگردی نہیں ہونے دیں گے۔ سرحد پار دہشتگردی جاری رہنے کے باوجود تحمل سے کام لیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پی کے اور ملک بھر سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ‘پاکستان خصوصاً کے پی کے کو دہشتگردوں، سہولت کاروں سے مکمل پاک کیا جائے گا ۔جبکہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پی کے کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے تسلسل کے باوجود پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ متعدد مواقع پر سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھایا ہے۔ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سفارتی اور معاشی اقدامات کئے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پی کے کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منصر کی جانب سے بے لاگ گفتگو کو سراہا اور پاکستان میں امن کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے نظریے کو خیبر پی کے کے قبائل میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قبائلی عمائدین فیلڈ مارشل خیبر پی کے
پڑھیں:
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور دورہ، قبائلی عمائدین سے اہم ملاقات
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہیڈکوارٹر الیون کور میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی لی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی ماحول، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر امن قائم رکھنے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
 جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عوام کی ثابت قدمی، قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ غیر مشروط تعاون کو سراہا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔
 آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد سفارتی اور معاشی اقدامات کیے، لیکن افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں، جیسے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی بلکہ انہیں سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
 انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان، خاص طور پر خیبر پختونخوا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے گا۔
 قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے کھلے اور دوٹوک موقف کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کسی طور پذیرائی حاصل نہیں۔آرمی چیف کی پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے ان کا استقبال کیا۔
 عمران خان نے امریکہ پر الزام لگانے سے پہلے امریکی سفیر سے رابطہ کیا ، سابق سی آئی اے
عمران خان نے امریکہ پر الزام لگانے سے پہلے امریکی سفیر سے رابطہ کیا ، سابق سی آئی اے