باہوبلی کے مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، پروڈیوسر نے تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
بھارت کی مشہور فلم ’باہو بلی‘ جس کا شمار بھارتی سنیما کی سب سے کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے۔ چند دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ باہوبلی کے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز آنے والا ہے۔ باہوبلی کے پروڈیوسر نے کہا تھا کہ ’باہوبلی: دی ایپک‘ کی ریلیز کے ساتھ ایک خاص اعلان کیا جائے گا۔ یہ راز اب منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
پربھاس اور رنا دگ گبت کے ساتھ حالیہ پروموشنل انٹرویو میں مشہور ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے ایک بڑا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ’یہ باہوبلی 3 نہیں ہے، بلکہ اس دنیا کی ایک توسیع ہے۔ ہم نے ایک 3D اینیمیٹڈ فلم بنائی ہے جس کا نام ’باہوبلی: دی ایٹرنل وار‘ ہے۔ اس کا ٹیزر ’باہوبلی: دی ایپک‘ کے درمیانی وقفے میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ نے کمائی میں ’باہو بلی2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
راجامولی نے کہا کہ ’باہوبلی: دی ایٹرنل وار‘ پر مجموعی طور پر 120 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ شوبھو یارلگاڑا اس پروجیکٹ پر مسلسل دو سال سے کام کر رہے ہیں۔ اب ہم یہ فلم 120 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنا رہے ہیں۔
پربھاس اس بات کو سن کر حیران ہوئے اور مزاحیہ انداز میں کہا، ’120 کروڑ؟ یہ تو ہمارے ‘باہوبلی 1’ کے پلان کردہ بجٹ کے برابر ہے‘۔
راجامولی نے یہ بھی بتایا کہ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر مشہور اینیمیٹڈ اسٹوڈیو Arcane نے پروڈیوس کی ہے اور تصدیق کی کہ ’باہوبلی 3‘ مستقبل میں ضرور بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ باہوبلی: دی ایپک 31 اکتوبر کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ باہو بلی باہو بلی 3.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ باہو بلی باہو بلی 3
پڑھیں:
بھارت کی چابہار بندرگاہ کے متعلق امریکی پابندیوں سے چھ ماہ کے استثنا کی تصدیق
وزارتِ خارجہ کے ترجمان راندیر جیسوال نے کہا کہ ہم اب بھی امریکی فریق کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے آج میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کی چابہار بندرگاہ میں نئی دہلی کی سرگرمیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے نئی دہلی کو چابہار بندرگاہ میں سرگرمیوں کے لیے چھ ماہ کی پابندیوں سے استثنا (معافی) دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال بھارت نے ایران کے ساتھ ایک دس سالہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت سرکاری کمپنی انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ نے چابہار میں 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا تھا۔
 
 اس سے قبل بھی یہ اطلاع ملی تھی کہ نئی دہلی پابندیوں سے استثنا کی مدت میں توسیع حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت اس بندرگاہ کے شہید بہشتی ٹرمینل کو چلا رہا ہے، جو اس کے لیے نہایت اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ افغانستان کے لیے بھی چابہار بندرگاہ انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ ملک جو خشکی سے گھرا ہوا ہے، اس بندرگاہ کے ذریعے پاکستان کی سرزمین سے گزرے بغیر عرب سمندر اور اس سے آگے کے علاقوں تک براہِ راست رسائی حاصل کرتا ہے۔
 
 وزارتِ خارجہ کا آج کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہند و امریکہ ایک بڑے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے شدید مذاکرات کر رہے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان راندیر جیسوال نے کہا کہ ہم اب بھی امریکی فریق کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے، اور مذاکرات جاری ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ بھارت امریکی پابندیوں کے روسی تیل کمپنیوں پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔   
 اداکاری کٹھن، پیچیدہ اور صبر آزما کام ہے، فیصل قریشی کے نوجوان فنکاروں کو اہم مشورے
اداکاری کٹھن، پیچیدہ اور صبر آزما کام ہے، فیصل قریشی کے نوجوان فنکاروں کو اہم مشورے