لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت  ایئر پنجاب کے لئے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-کو ایئر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد ایئرپنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے لئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ اور کمالیہ میں ٹریفک حادثات میں نو افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کمالیہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے اور گوجرانوالہ میں ٹرک اور وین کے تصادم میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایئر پنجاب مریم نواز

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا