وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کردی۔ جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکیورٹی کے لیے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک کرنے کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کے لیے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا، جبکہ غیر قانونی طور افغانوں کے خلاف کارروائی مؤثر بنانے کے لیے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز او ر ڈی پی اوز کو متعلقہ علاقوں میں عمائدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کے لیے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا، دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرنے کا مقصد غیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں کوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی سے خالی نہ ہو، پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کے لیے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے، شہری اپنے ارد گرد مشکوک، مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور 15 پر فوری اطلاع دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن وامان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا، اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشنری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان شہری پنجاب پولیس تعلیمی ادارے ڈیجیٹل نگرانی سی سی ٹی وی کیمرے محفوظ صوبہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان شہری پنجاب پولیس تعلیمی ادارے ڈیجیٹل نگرانی سی سی ٹی وی کیمرے محفوظ صوبہ مریم نواز وی نیوز تعلیمی اداروں کی ہدایت کی سی سی ٹی مریم نواز کرنے کا کے لیے کا حکم

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لودھران میں بچے کے مین ہول میں گرنے پر غم و غصہ، ڈپٹی کشمنر کو ہٹانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے واقعے کو سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز شریف نے بچے کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز اور خطرناک مقامات کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لودھراں مریم نواز مین ہول

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب، تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی، کیمروں کی تنصیب کا حکم
  • آئی جی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
  • موثر اقدامات سے لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں: مریم نواز
  • مریم نواز کا راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ‘ کام تیز کرنیکی ہدایت
  • مریم نواز کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو انتباہ: جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، مریم نواز
  • ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں، عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے:مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا لودھران میں بچے کے مین ہول میں گرنے پر غم و غصہ، ڈپٹی کشمنر کو ہٹانے کا حکم
  • پیرا فورس کی کارکردگی، شفافیت بڑھانے کیلئے باڈی کیم لگانے کی ہدایت، رویہ ہمیشہ درست اور باعزت ہو: مریم نواز