ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی سے لیکر مہنگائی میں کمی تک ہر شعبے پر شہباز شریف کی مہر ہے۔

 گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوا زشریف کی میراث آج پنجاب میں جاری ہے، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ کا کام آج شروع ہو رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ انہوں نے گوجرانوالہ آنے کیلئے وقت نکالا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، چند دنوں میں فیصل آباد میں میٹرو منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے، ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی،پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ہے، پنجاب میں انفرا سٹرکچر، صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 40 فیصد مہنگائی سے 4 فیصد تک کمی آئی ہے، پنجاب میں سی پیک، میٹر و بس، اورنج لائن، تعلیم و ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

 انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی سے لیکر مہنگائی میں کمی تک ہر شعبے پر شہباز شریف کی مہر ہے، میانوالی اور گجرات میں بنیادی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، میانوالی اور گجرات آج ترقی کی جانب گامزن ہیں، بارش کے پانی کے مسائل حل، سڑکیں اور گرین لائن منصوبے جاری ہیں، ستھرا پنجاب، ماڈل ویلجز اور سیوریج منصوبے پنجاب بھر میں جاری ہیں، خیبر پختونخوا میں 12سال سے برسراقتدار حکومت کی کارکردگی صفر ہے، خیبر پختونخوا کی عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر آباد کہ کر ن لیگ کو ووٹ دیا، خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلیٰ وفاق اور پنجاب کی سرکاری مشینری پر حملہ آور ہوا۔

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی

مریم نواز نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دے، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں، عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز نے کہا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں، ہزاروں کی تعداد میں اپنا گھر منصوبے کے تحت گھر مکمل ہو رہے ہیں، ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ بن چکا ہے، فوربز میگزین نے بھی ستھرا پنجاب پروگرام کی پذیرائی کی، ستھرا پنجاب پروگرام کے 50 ہزار ٹن کوڑا اٹھا چکے ہیں، پر ضلع میں ستھرا پنجاب کی ٹیم کے پاس اپنی مشینری موجود ہے۔

Currency Exchange Rate Friday December 05, 2025

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں سیوریج کا نیا نظام لا رہے ہیں، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے بھی جاری ہیں، سیکڑوں ماڈل ویلجز پر بھی کام جاری ہے، ایک سال میں پنجاب بھر میں 20 ہزار کلو میٹر سڑکیں بنا چکے ہیں، 2 سال میں 30 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا لیں گے، پنجاب بھر میں مزدوروں کیلئے راشن کارڈ جاری کیے ہیں، طلبہ کو 80ہزار اسکالز شپ اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ دے چکے ہیں، تمام سرکاری اسکولوں میں تمام تر بنیادی ضروریات پوری کر رہے ہیں، طلبہ کو اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 05 دسمبر ، 2025

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایک ہزار فیلڈ اسپتال 2کروڑ عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں صحت کے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبے خیبر پختونخوا مریم نواز نے ستھرا پنجاب نے کہا کہ جاری ہیں رہے ہیں شریف کی

پڑھیں:

پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی

لاہور:

پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ دی گئی متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لئے جلد از جلد  باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشنز  بھی شروع ہونگے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہونا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر شہری کے لیے تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کے لئے پیرا فورس کے لیے الیکٹرک وہیکلز کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی

پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کے لئے نتائج پر توجہ دی جائے۔ مریم نواز شریف

قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کے ساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔ مریم نواز شریف

عوام کے لئے سہولت اور خدمت کرنے والوں تاریخ یاد کرتی ہے۔ مریم نواز شریف

 

قانون سخت پر اہلکاروں کا رویہ مہربان

پنجاب میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو انتباہ: جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، مریم نواز
  • ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم شہباز شریف
  • کھربوں کے پروجیکٹ میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے: مریم نواز
  • حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف
  • اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے گرفتاریوں کا فیصلہ
  • اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے، گرفتاریاں اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی
  • وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی