اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے، گرفتاریاں اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔
پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔
عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کردی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔
سرگودھا، باپ نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کیخلاف گھیرا تنگ ہوگا، جو شخص رویہ تبدیل نہیں کرے گا اس کیساتھ سختی ہوگی، بانی پی ٹی آئی بھارت اور افغانستان کیلئے سپیس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مزید مضبوط ہوا ہے؛ عطا تارڑ
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیاد طوفان برپا کر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھرمزید مضبوط ہوا ہے، اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے۔ ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی اورمغربی دونوں سرحدوں کومحفوظ بنا لیا ہے جس کے بعد اب دشمن کی جرات نہیں ہوگی۔