اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے گرفتاریوں کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تارڑ نے کہا کہ آپشن موجود ہے پی ٹی آئی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔