مشعال ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اپنے بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بری، بحری، فضائی افواج کا رابطہ مزید مضبوط ہو گا، خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کی توقعات ہیں، کشمیری عوام پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل مشعال ملک
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد ارسال کردہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کردی۔
صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کو دو سال کی اضافی مدت ملازمت دینے کی بھی منظوری دی، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
صدر نے آرمی چیف (جو اب سی ڈی ایف بھی ہوں گے) اور چیف آف ائیر اسٹاف دونوں کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کی سمری پر دستخط کرکے صدر مملکت کو منظوری کے لیے ارسال کردی تھی۔