Express News:
2025-12-05@06:57:46 GMT

سری لنکن فوجی کمانڈر پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کے معترف

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو نے پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو کی پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران سری لنکن فوجی کمانڈر نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران سری لنکن فوجی کمانڈر نے پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا جیسے دوست ممالک کی بروقت مدد عالمی ذمہ داری اور دوست ممالک سے ہر ممکن تعاون کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکن فوجی کمانڈر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ٹیم کی صلاحیتوں پاکستان کی

پڑھیں:

سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی پرواز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز میں تاخیر کی وجہ بتادی۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے کے باعث پاکستان کی سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔

سری لنکن اسکواڈ وطن پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

سری لنکن کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سری لنکا کے لیے پاکستانی امداد کو بھارت مسلسل روک رہا ہے، فلائٹ کو بھارتی کلیئرنگ کے انتظار میں 60 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا سامنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کل رات 48 گھنٹے بعد دی گئی جزوی فلائٹ کلیئرنس ناقابلِ عمل تھی، بھارتی رویے نے سری لنکن عوام کے لیے ہنگامی امدادی مشن کو شدید متاثر کیا۔

سری لنکا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 410 تک جا پہنچی

یہ ملک میں 2004 کے سونامی کے بعد بدترین قدرتی آفت قرار دی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 336 تاحال لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں موجودہ تباہی کو 2004ء کے سونامی کے بعد بدترین قرار دیا جارہا ہے، جس میں 15 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، زیادہ تباہی کانڈی ریجن میں آئی، جاں امواد کی تعداد 88 تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل سےسعودی اور بحرینی فوجی حکام کی ملاقاتیں،مضبوط دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم
  • سعودی بری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
  • این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی
  • شدید طوفان سے متاثرہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ
  • سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ، مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم
  • سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی پرواز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی