Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:40:36 GMT

بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں: جیل ذرائع

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں: جیل ذرائع

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ میں ایک بار بانیٔ پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانیٔ پی ٹی آئی کے زیرِ استعمال ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی میں منگوائی جاتی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کروائی جاتی ہے

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل کی حدود سے باہر کا معاملے کی جیل انتظامیہ ذمہ دار نہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے آگاہ کیا تھا۔

اڈیالہ جیل حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل جیل ذرائع جیل میں کا کہنا جاتی ہے کہ بانی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا