وادی کاغان کے خوبصورت تفریحی مقام بٹہ کنڈی میں قومی جانور مارخور کا 105 فٹ بلند اور 38 فٹ چوڑا دیو قامت مجسمہ نصب کر دیا گیا۔

مارخور کے مجسمے کی تکمیل پر تیزی سے کام جاری ہے جو آئندہ سال تک سیاحوں کے لیے نیا ٹورسٹ اسپاٹ بن جائے گا۔

سوشل میڈیا پر متعدد حلقوں کی جانب سے اس مجسمے کو دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق اس منصوبے پر اب تک 5 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ مکمل ہونے کے بعد اس کی مجموعی لاگت 7 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مارخور کے ساتھ ساتھ اٹلی کے مشہور Leaning Tower of Pisa کی طرز پر ایک ٹاور بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے مزید کشش کا باعث بنے گا۔

انتظامیہ کے مطابق مجسمے کی مضبوطی کے لیے واٹر پروف اور خصوصی پائیدار میٹیریل استعمال کیا گیا ہے تاکہ موسم کی سختیوں میں بھی اس کی خوبصورتی برقرار رہے۔

بٹہ کنڈی میں زیرِ تعمیر یہ منفرد مجسمہ اگلے سال تک سیاحوں کے لیے نیا فوٹو پوائنٹ اور وادی کا شناختی نشان بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

خانہ کعبہ کا خوبصورت خلائی نظارہ، حیرت انگیز تصویر وائرل

مکہ مکرمہ کی ایک شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی ہے۔

ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے یہ تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی اور لکھا کہ مکہ مکرمہ کا خلائی نظارہ، درمیان میں دکھائی دینے والا روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی صاف نظر آتا ہے۔

ڈان پیٹٹ آئی ایس ایس کے اپنے چوتھے مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے یہ منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے 30 سال، شاہ رخ خان اور کاجول کے کرداروں کا مجسمہ لندن میں نصب
  • لندن میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے مشہور کرداروں کے مجسمے کی رونمائی
  • دنانیر کا بنکاک ٹرپ! خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
  • ایشوریہ رائے کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کو اداکارہ کی جوانی یاد آگئی
  • اسلام آباد میں پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ، پی سی بی اور سی ڈی اے کا مشترکہ منصوبہ
  • خانہ کعبہ کا خوبصورت خلائی نظارہ، حیرت انگیز تصویر وائرل
  • وادی کاغان کے بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب
  • قومی ہاکی ٹیم ، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل