دنانیر کا بنکاک ٹرپ! خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
مشہور سوشل میڈیا سٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے حالیہ بنکاک ٹرپ کی دلکش تصاویر شیئر کر کے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔اداکارہ دنانیر نے انسٹاگرام پر خوبصورت مقامات پر لی گئی تصاویر کا دلکش مجموعہ پوسٹ کیا جن میں ان کا بااعتماد انداز، پرسکون مسکراہٹ اور نیچرل لک واضح ہے۔شیئر کی گئی ہر تصاویر میں دنانیر کا سادہ مگر خوبصورت میک اَپ، نرم لہردار بال اور چہرے کی قدرتی چمک مداحوں کو بےحد پسند آئی، پوسٹ دیکھتے ہی فینز نے محبت اور تعریفوں کے ڈھیر لگا دیئے۔کسی نے انہیں خوبصورت گڑیا کہا تو کسی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو ان کی سالگرہ کے مہینے کا بہترین آغاز ہے، کئی مداحوں نے ان کے انداز اور شخصیت کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔دوسری جانب دنانیر نے ایک اور تصویروں کا خوبصورت کیراؤسل پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ "یہ گلاس وائب" ہے جس پر صارفین نے تبصرہ کیا کہ آپ پر یہ پیارے چشمے بہت دلکش لگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ دنانیر مبین نے اپنی اداکاری، منفرد انداز اور وائرل ویڈیوز کے ذریعے کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی، نوجوانوں میں ان کی مقبولیت نے انہیں ملک کی نمایاں سوشل میڈیا سٹارز میں شامل کر دیا ہے اور انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز ان کے مداح ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔
سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔
سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس جھوٹی خبر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا نے تصدیق کیے بغیر میرے متعلق خبر چلائی، جس سے سخت کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھے سینکڑوں پیغامات اور ٹیلی فون کالز وصول ہوئیں۔
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک معین خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینا بہت ضروری ہوتا ہے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے اپنے ہم نام سینئر کرکٹر کی رحلت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/12/Moin-Khan-video.mp4