Nawaiwaqt:
2025-12-03@10:17:44 GMT

اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔آمنہ یوسف جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، ناظرین کی جانب سے اپنے کردار کی بہترین پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس خاص موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے، آمنہ یوسف نے رسم کے دوران گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا تاہم انہوں نے دولہے کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔مداحوں کی بڑی تعداد آمنہ یوسف کو اس نئے سفر کی مبارکباد دے رہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آمنہ یوسف

پڑھیں:

صبا فیصل کی کاسمیٹک پروسیجر کی ویڈیو وائرل

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ایک ایستھیٹک کلینک میں اسکن ٹریٹمنٹ کرواتی نظر آ رہی ہیں۔

صبا فیصل اپنی خوبصورتی، فٹنس اور خود کو بہترین انداز میں برقرار رکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں، اکثر اپنی زندگی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ مبینہ طور پر پی آر پی اسکن ٹریٹمنٹ اور فیشل کروا رہی ہیں، جس کے دوران وہ ہمیشہ کی طرح اپنی جلد کو شفاف، تر و تازہ اور دلکش رکھنے پر توجہ مرکوز کیے دکھائی دیتی ہیں، تاہم یہ ویڈیو صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل کا باعث بن گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by CelebritiesPK (@celebritiezpk)


کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا کہ صبا فیصل تکلیف دہ دکھائی دینے والے پروسیجرز اس عمر میں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اُف، یہ دیکھ کر ہی درد محسوس ہو رہا ہے، میں تو ان سب کے بغیر ہی خوبصورت ہوں، ایک اور نے کہا کہ استغفراللہ خود کو اتنی تکلیف کیوں دینا؟ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ اس عمر میں بھی ایسے پروسیجرز کروا رہی ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے پر ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • صبا فیصل کی کاسمیٹک پروسیجر کی ویڈیو وائرل
  • صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • میں بالکل صحت مند اور خیریت سے ہوں: معین خان نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل
  • رونالڈو کی دل چھولینے والی شفقت بھری ویڈیو وائرل
  • سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟