اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ کا جلد سعودی عرب کا دورہ — پاکستانی کمیونٹی سے اہم ملاقاتوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

سعودی عرب (خصوصی رپورٹ) اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ نے اپنے آئندہ دورۂ سعودی عرب کے بارے بتایا ۔ انہوں نے یہ بات اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سید قمر شاہ نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے براہِ راست ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا، “بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔”

چیئرمین OPF نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی کارکن اپنی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ذریعے نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ پاکستان کی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔

اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ نے سید قمر رضا شاہ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے نئی راہیں کھلیں گی اور کمیونٹی کے ساتھ روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوناآج پھر سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم سوناآج پھر سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم محکمہ موسمیات نے اگلے 3 ماہ کا موسمیاتی آؤٹ لک جاری کردیا ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے: وزیراعظم لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی پلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات.

.. کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا شاندار آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی کمیونٹی اوورسیز پاکستانی سید قمر رضا شاہ

پڑھیں:

ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی کی تمام جدوجہد اور مؤقف کا مرکز عمران خان ہی ہیں، اور ہم جو بھی کر رہے ہیں اُنہی کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے، جبر یا زورِ بازو سے نہیں۔ بانی چیئرمین کی ایک ہمشیرہ کو ملاقات کی اجازت دیے جانے کو انہوں نے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حق سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے مل سکیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے اور معاملات کو بات چیت سے حل کرنا ناگزیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ ہفتے دھرنے کے دوران ان کے خلاف کسی قسم کی نعرے بازی نہیں ہوئی۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر
  • سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد
  • سعودی عرب: مویشی چوری کے الزام پر 13 پاکستانی گرفتار
  • سعودی عرب، مویشی چوری کرنے کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار
  • سعودی عرب میں مویشی چوری کرنے کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار
  • حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب
  • انویسٹرفورم جدہ کےنومنتخب عہداداروں کےاعزازمیں انجینئرسجاد کاعشائیہ
  • مصری وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، ملاقاتوں کی تفصیلات جاری