data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انویسٹر فورم کے نئے منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہرعبدالخالق لک کے اعزاز میں معروف سماجی رہنما انجینئرسجاد خان نے لاثانی ہوٹل (اسپنسر) مدینہ روڈ میں ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں کاروباری، سماجی، فلاحی اور صحافتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں چودھری شفقت محمود کی نیابت ان کے بڑے بھائی چوہدری عنصرمحمود نے کی جو پاکستان میں ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ عارف مغل کی تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی میں اتحاد، باہمی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ اقتصادی منصوبوں پر مشاورت تھا۔ تقریب میں چوھدری شفقت محمود کی عدم موجودگی میں ان کے بھائی چوہدری عنصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ اتحاد کی مثال رہی ہے اور انویسٹر فورم اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مہر عبدالخالق لک نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ انویسٹر فورم مستقبل میں بڑے منصوبوں پر مشترکہ کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنسٹکچر، اسکول، ہسپتال اور دانوب پانڈا کی طرز کے تجارتی منصوبوں پر مل کر کام کرنے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے پاکستانی قونصلیٹ اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ چوہدری افتخار چیمہ بطور لیگل ایڈوائزر ان کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں جن کی رہنمائی مستقبل کے منصوبوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔چوہدری شہباز حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوبصورت گلدستہ ہمیشہ متحد رہے گا اور سب مل کر پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ملک منظور حسین اعوان نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی ہی اس فورم کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹر فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نہ صرف کاروباری افراد کو جوڑ رہا ہے بلکہ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان معاشی تعاون کو بھی ایک نئی سمت دے رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی بہتری، نوجوانوں کیلئے روزگار اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملک منظور حسین اعوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شفافیت، باہمی اعتماد اور اجتماعی کوششیں ہی ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ تقریب کے میزبان انجینئر سجاد خان نے کہا کہ انویسٹر فورم کا مقصد کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کی معاشی مضبوطی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ انہوں نے آنے والے تمام مہمانوں اور خصوصی طور پر میڈیا نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں چوہدری شہزاد ہنجرا، سردار اقبال، چوہدری امجد گجر، چوہدری مبشر افضل چیمہ،چوہدری اظہر وڑائچ، رفاقت چیمہ، جمشید جمی، چوہدری اکرم گجر، سردار وقاص، سردار اشفاق، چوہدری افتخار چیمہ، بلال گھمن، چوہدری عباس اور ملک محسن سمیت اہم کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔بلو شیر وڑائچ نے اپنے خطاب میں کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پاکستانی عوام کیلئے مزید روزگار کے مواقع اور خواتین کیلئے خصوصی جاب پروگرام تشکیل دیں۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ انویسٹر فورم کی اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ اجتماعی طور پر کمیونٹی کی بہتر خدمت کی جا سکے۔تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ پاکستانی کمیونٹی کیلئے مشترکہ منصوبوں اور فلاحی اہداف پر آئندہ بھی ایک ٹیم کے طور پر کام جاری رکھا جائے گا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض رانا زوہیب نے ادا کئے۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستانی کمیونٹی کی کہ پاکستانی کمیونٹی کہ انویسٹر فورم کرتے ہوئے شکریہ ادا انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز

امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔

نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔

پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کی

امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔

Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9

— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026

ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔

نمائش 5 روز تک جاری رہے گی

‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔

امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔

امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔

أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.

شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu

— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔

لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔

ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔

امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے