ایف پی سی سی آئی کے دونوں بڑے گروپ ایک منشور پرمتحد
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-18
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے دونوں بڑے گروپس بزنس مین پینل اور یونائٹڈ بزنس گروپ پہلی بار ایک منشور پر متحد ہوگئے ہیں۔ یہ تاریخی اتحاد ملک کی تقریباً 400 سے زائد ٹریڈ باڈیز کو ایک آواز فراہم کرے گا، جو ملکی معیشت کو نئی سمت دینے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔سابق نائب صدر FPCCI مرزا عبدالرحمن، میاں انجم نثار، ناصر حیات مگھو، ایس ایم تنویر اور زبیر طفیل نے اس اتحاد کو پاکستان کی ترقی کے لیے ‘‘انتہائی اہم سنگ میل’’ قرار دیا ہے۔قومی معیشت کے لیے تاریخی اتحاد سیدونوں گروپوں کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ بزنس کمیونٹی کے متفقہ رہنما گوہر اعجاز کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک بھر کی تمام ٹریڈ باڈیز کو ایک مشترکہ منشور پر متحد کر دیا ہے۔مرزا عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ میثاقِ معیشت پاکستان نہ صرف بزنس کمیونٹی کی مضبوط آواز بنے گا بلکہ قومی معیشت کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اب تاجروں کے مفاد، ٹیکس نیٹ ورک کی اصلاحات، اور مالیاتی اداروں کے نظام میں بہتری کے لیے ایک واضح اور متحد حکمتِ عملی سامنے آئے گی۔’’ملک بھر کی ٹریڈ باڈیز پہلی بار ایک ہی پلیٹ فارم پر متفق۔بزنس کمیونٹی اب حکومت اور ایف بی آر کے سامنے اپنے مطالبات مؤثر طریقے سے رکھ سکے گی۔ٹیکس اصلاحات، شفافیت اور معاشی پالیسیوں پر حقیقی پیشرفت کی راہ ہموار ہوگی۔متحد ہونے سے پاکستان کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک مثبت پیغام جائے گا۔مرزا عبدالرحمن نے مزید کہا کہ اب فیڈریشن پاکستان تاجروں کی ‘‘ایک مضبوط آواز’’ ہوگی، اور اس تاریخی یکجہتی کا تمام کریڈٹ ان رہنماؤں کو جاتا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔