ڈاکٹر علی لاریجانی سے اپنی ایک ملاقات میں تُرک وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "حکان فیدان" اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ میں ڈاكٹر "علی لاریجانی" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شام و غزہ کے تازہ ترین واقعات اور صیہونی رژیم کا حالیہ تخریبی کردار اس گفتگو کا مرکزی محور تھے۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایران اور ترکیہ کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ڈاکٹر علی لاریجانی کو سرکاری طور پر انقرہ آنے کی دعوت دی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں تُرک وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے ایران سے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری مسئلہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی لاریجانی

پڑھیں:

اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔

اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے جس طرزِ عمل پر عمل پیرا ہے، اسے مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سفارتی حل اور معاہدہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تعطل سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے اور مذاکرات کا عمل رکا نہیں ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی گفتگو مختلف معاملات پر جاری ہے، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مذاکرات کا حتمی نتیجہ کیا نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مذاکرات کس سمت جائیں گے یا ان کا اختتام کس نوعیت کے معاہدے پر ہوگا، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔

ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے، جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی اور اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

عالمی مبصرین کی نظریں بھی دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں پر مرکوز ہیں کیونکہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے مشرق وسطیٰ اور عالمی سیاست پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام
  • امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کے وزیر خارجہ سے سخت سوالات
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال