ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، تُرک وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
سید عباس عراقچی کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاملے پر انقرہ ہمیشہ تہران کے ساتھ کھڑا ہوا اور رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک میں ایران کے جوہری معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "حكان فیدان" اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حكام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں اپنے ہم منصب "سید عباس عراقچی" سے ملاقات كے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر حکان فیدان نے تہران میں اپنی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں کئی بار ایران آ چکا ہوں، تاہم ترکیہ کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے چوتھی بار تہران آیا ہوں۔ بین الاقوامی فورمز پر میری سید عباس عراقچی سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، اس کے علاوہ ہم ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے بھی آپس میں جڑے رہتے ہیں۔ حکان فیدان نے کہا کہ جیسا کہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ آج کی ملاقات بہت کارآمد تھی، ہم نے تجارت اور توانائی کے مسائل پر بات چیت کی۔ نیز ان شعبوں پر بھی جو دونوں ممالک پر اثرانداز رہتے ہیں۔ ہمیں احساس ہوا کہ دونوں ممالک سرحدوں، تجارتی طلب و رسد اور نقل و حمل کے استعمال کے حوالے سے مطلوبہ سطح سے بہت دور ہیں۔ اس لئے ہمیں سرحدی گذرگاہوں میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ ہم ایک دوسرے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ ہماری ثقافت ایک دوسرے کے بہت قریب ہے۔ دونوں ممالک کے لاکھوں لوگ برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور تجارت کر رہے ہیں۔
حکان فیدان نے کہا کہ ایران اور ترکیہ، خطے کے دو طاقتور ممالک ہیں۔ ہم نے باہمی ملاقات میں غزہ اور لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے بارے میں بات کی۔ صیہونی رژیم کی جارحیت اور توسیع پسندانہ کارروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے۔ نیز مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں صیہونی کارروائیاں بھی بند ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی کارستانیوں کے خلاف بین الاقوامی براداری کو اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ جوہری معاملے پر انقرہ ہمیشہ تہران کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک میں ایران کے جوہری معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ اقتصادی معاملات میں ایران کو عالمی برادری کا حصہ بننا چاہئے۔ ایران سے ناجائز اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ یہ عمل انشاءالله، نتیجہ خیز ہو۔ آخر میں حکان فیدان نے کہا کہ ان کا اگلا لائحہ عمل، ایرانی صدر ڈاكٹر "مسعود پزشکیان"، سپیكر "محمد باقر قالیباف" اور سربراہ سپریم نیشنل سیكورٹی كونسل "علی لاریجانی" سے ملاقاتیں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ملاقاتیں خیر و برکت کا باعث بنیں گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید آگے بڑھے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی انہوں نے کہا کہ حکان فیدان نے بین الاقوامی جوہری معاملے دونوں ممالک سے ملاقات
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.