Islam Times:
2025-11-24@13:31:15 GMT

صیہونی رژیم صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، ایڈمرل علی شمخانی

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

صیہونی رژیم صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، ایڈمرل علی شمخانی

اپنے ایک جاری بیان میں ایڈمرل علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر صیہونی رژیم کو سبق سکھانا ہے تو صرف اور صرف مقاومتی محاذ کو مضبوط بنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی کونسل میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے ایڈمرل "علی شمخانی" نے "حزب‌ الله" کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے اس مقاوتی تحریک کے کمانڈر "هیثم علی‌ طباطبایی" اور ان كے ساتھیوں كی صیہونی حملے میں شہادت پر لبنانی عوام، حزب‌ الله و استقامتی محاذ سے تسلیت كا اظہار كیا۔ علی شمخانی نے اپنے پیغام میں زور دیا كہ تل ابیب کے جرائم کا سلسلہ، نہ صرف صیہونیوں کے لیے محفوظ مستقبل کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ اس جارحیت کے نتیجے میں مقاومت کا ناگزیر راستہ زیادہ روشن و مستحکم ہو رہا ہے۔ اسرائیل کے ان جرائم سے مقاومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی صیہونی رژیم، مقاومت کی زبان کے سوا کچھ نہیں سمجھتی۔ ہمیں اگر صیہونی رژیم کو سبق سکھانا ہے تو صرف اور صرف مقاومتی محاذ کو مضبوط بنانا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی رژیم علی شمخانی

پڑھیں:

غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے۔

اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب اور پاکستان کے لئے طاقت، علاقائی نظم اور سلامتی کے سوال پر ایک بنیادی نکتہ
  • کوئی بھی بین الاقوامی طاقت حماس کو غیر مسلح نہیں کر سکتی، صیہونی وزیر
  • نتین یاہو انتخابات کو موخر کرنا چاہتا ہے، یائیر لیپڈ
  • غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
  • غزہ میں صیہونی وحشیانہ حملے جاری، 24 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی متاثر
  • غزہ بھیجی جانیوالی امداد کو سیاسی نہیں بنانا چاہئے، یورپی یونین
  • وینزویلا میں انصاراللہ جیسی مسلح قوت کے ابھرنے کا امکان
  • کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟
  • طاقت کے زورپر اقتدار حاصل کرنے والوں کی پالیسی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈاکٹر اسامہ رضی