بی آئی ایس پی کا انقلابی اقدام: 1 کروڑ والٹ اکاؤنٹس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(طارق سمیر)سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد کا ملک کے 100 سے زائد اضلاع میں سوشل پروٹیکشن والٹس کے اجراء کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر مفت سموں کی تقسیم کا جائزہ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد نےآج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس کے دوران سوشل پروٹیکشن والٹس کے ملک کے 100 سے زائد اضلاع میں اجراء کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر مستحق خواتین میں مفت سموں کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ اب تک ملک بھر میں 112,122 (تقریبا 1 لاکھ 12 ہزار) مفت سمیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔اجلاس کے دوران ریئل ٹائم ڈیش بورڈ کا بھی معائنہ کیا گیا، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والے اعدادوشماردکھائے گئے۔ اس موقع پر ٹیلی کام کمپنیوں، ایس سی اوز، پی ٹی اے اور نادرا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔مفت سموں کی تقسیم وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزارتِ آئی ٹی کے تعاون سے کی جا رہی ہے، جس کے تحت ڈیجیٹل والٹس کو انہی سموں کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ BISP کی تاریخ میں پہلی بار 1 کروڑ مستحقین کے لیے والٹ اکاؤنٹس بنائے جا رہے ہیں، جو شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ادائیگی کا ایک باوقار طریقہ فراہم کریں گے۔مارچ 2026 کے اختتام تک اس عمل کو مکمل کرلیا جائیگا جس کے تحت لاکھوں مستحقین کی پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں شمولیت کو یقینی بنایا جائیگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو گھر تک محدود کر دیا گیا
ڈیرہ غازی خان میں انتخابی عمل پر اثراندازی کی اطلاعات کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بروقت اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے حُذَیفہ رحمان ، معاون خصوصی کی سرگرمیوں کو مؤثر طور پر محدود کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق قابلِ اعتماد ذرائع نے کہا کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) اور دیگر ذمہ داران کی ہدایات کی روشنی میں کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں مذکورہ معاون خصوصی کو گھر تک محدود کر دیا گیا
اس اقدام کے بعد انہیں ضلع ڈیرہ غازی خان چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا، یہ اقدامات انتخابی عمل کی غیر جانب داری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے جناب اویس لغاری، رانا ثناءاللہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی بلا امتیاز و بلا تخصیص کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کمیشن کا رویّہ Zero Tolerance کا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سخت ہدایات دیں جن کے تحت تمام DROs اور ROs کو واضح طور پر خبردار کیا گیا کہ انتخابی عمل میں غیر جانب داری ہر صورت یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں، ورنہ ضابطۂ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو سخت تادیبی نتائج بھگتنا ہوں گے۔
دوسری جانب پی پی 116 فیصل آباد میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر رانا سکندر کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ رانا سکندر نے انتخابی امیدوار رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے وضاحت کیلئے آج طلب کیا۔