میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
مظفر نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا۔آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللّٰہ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں ان سب پر ہے جنھوں نے مجھے ووٹ دیا، ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو نے میرے والد پر وزرات عظمیٰ کی ذمہ داری ڈالی۔
فیصل راٹھور نے مزید کہا کہ آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری ڈالی، پہلی بار جانے والا وزیر اعظم آنے والے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتا ہوا رخصت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی حقیقت ہے، جسے تسلیم کرنا ہوگا، عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے، کچھ مسئلے حل ہو سکتے تھے، جس میں تاخیر ہوئی، بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں، میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی۔فیصل راٹھور نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں لیکن ہم سیاست دان ایسے نہیں، والد نےایک مکان بنایا، جسے میں نے الیکشن اخراجات کیلئے فروخت کیا۔
سری لنکن ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
انوار الحق پر عدم اعتماد؛ آزاد کشمیر اسمبلی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم منتخب کر لیا
سٹی42: مظفر آباد میں آزاد کشمری کی قانون ساز اسمبلی میں انوار الحق پر عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے کامیاب ہو گئی اور فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خاص اجلاس میں 44 ارکان شریک ہوئے۔
سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کروائی تو ہووٹنگ میں 38 لوگ موجود تھے، تحریک عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 36 ووٹ پڑے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Waseem Azmet