عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحقفارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
مظفر آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جبکہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 36 ووٹ آئے جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا ، نئے وزیراعظم کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 ووٹ آئے ، اس طرح وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔
قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔یہ تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور 2 کا مسلم لیگ (ن) سے تھا۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی شریک ہیں۔
اپریل 2023 میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔