قاضی احمد: بے امنی میں اضافہسندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد(نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ممتا پروگرام میں شکارپور کی 43ہزار خواتین شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور(نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کے ممتا پروگرام، ضلع شکارپور میں 43,000 خواتین اس پروگرام میں شامل ہیں۔ ممتا پروگرام کی تشہیر میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس پروگرام میں شامل ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو، شکارپور کے 30 مراکز صحت پر دستیاب ہے جہاں دو سال تک کی عمر کے اہل خواتین اور بچوں کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ ضلع کی 43,000 خواتین اس پروگرام میں شامل ہوئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر زاہد حسین ڈھوٹ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ممتا پروگرام کے حوالے سے ضلع شکارپور کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ڈپٹی کمشنر آفس شکارپور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو نے کہا کہ “ممتا پروگرام” ایک جامع پروگرام ہے جو سندھ حکومت کے دیگر پروگراموں کے لیے بھی معاون ثابت ہو رہا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز ممتا پروگرام کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ممتا پروگرام کی تشہیر میں اضافہ کیا جائے ۔