روزگار کیلیے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی خواہشمند ہے تاہم اس کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
بڑھتی مہنگائی، روزگار کے محدود ہوتے مواقع اور بہتر مستقبل کے لیے پاکستانی بالخصوص نوجوان بیرون ملک روزگار کی تلاش میں رہتے ہیں۔ وہ افراد جو بیرون ملک جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کیلیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
اب بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کو ’’پاک اسکلز‘‘ کے پلیٹ فارم پر اپنی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔
تامل فلموں کے معروف اداکار ابھینے 44 سال کی عمر میں چل بسے
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی اسمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ’’پاک اسکلز‘‘ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔
پاک اسکلز ایپ پر رجسٹریشن بالکل مفت اور بہت آسان ہے۔
بیرون ملک روزگار کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اس ایپ پر اپنی ضروری ذاتی معلومات جیسا کہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبرز، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک روزگار کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔
سینیٹرعرفان صدیقی کےانتقال پرہرآنکھ اشکبار؛ صدر مملکت، محسن نقوی اور مریم نواز کی تعزیت
روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کو پاک اسکلز سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی پروٹیکٹر جاری نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیرون ملک روزگار پاک اسکلز روزگار کے کے لیے
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔