گیلپ سروے: 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی، 60 فیصد نے مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
حالیہ سروے میں 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حق میں نظر آئے۔گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 60 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے مخالف ہیں اور انہوں نے کسی صورت اجازت نہ دینے کا کہا جب کہ 40 فیصد پاکستانیوں نے دوسری شادی کی مشروط حمایت کی اور کہا کہ مالی استطاعت ہو تو دوسری شادی ضرور کرنی چاہیے۔سروے کے مطابق دوسری شادی کی حمایت کرنے والوں میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی شرح زیادہ رہی، 50 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین نے دوسری شادی کی حمایت کی جب کہ 72 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو مشکل یا ناممکن قراردیتے نظر آئے۔سروے کے مطابق 26 فیصد نے اسے ممکن کہا جب کہ دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو ناممکن قرار دینے والوں میں 59 فیصد مرد نظرآئے۔دوسری شادی کی اجازت کن حالات میں ملنی چاہیے؟ اس سوال پر 39فیصد نے کہا کہ اگر بچے نہ ہوں تو دوسری شادی کرنی چاہیے، 15 فیصد نے دونوں بیویوں میں انصاف کرنے کی قابلیت جب کہ 10فیصد نے پہلی بیوی کی اجازت کو دوسری شادی کےلیے ضروری قرار دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصد پاکستانی دوسری شادی کے دوسری شادی کی فیصد نے
پڑھیں:
امریکی جوڑے نے شادی قائم رکھنے کے طویل ترین دورانیہ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میامی امریکی شہر میامی سے تعلق رکھنے والے بزرگ جوڑے کو عالمی سطح پر دنیا کی سب سے طویل شادی شدہ جوڑی تسلیم کر لیا گیا ہے۔ دونوں کی مشترکہ عمر 215 سال سے زائد ہے اور ان کی شادی کو 83 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 108 سالہ لائل گِٹنز اور 107 سالہ ایلینر گِٹنز کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شادی شدہ جوڑے کا اعزاز ملا ہے۔ ان دونوں نے مجموعی عمر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
دی گارجین کے مطابق تحقیقاتی ویب سائٹ ’لانگیوی کویسٹ‘ (LongeviQuest) نے ان کی شادی کا سرٹیفیکیٹ، مردم شماری کے ریکارڈ اور پرانے سرکاری دستاویزات کی مدد سے تصدیق کی کہ جوڑے کی شادی کو 83 سال مکمل ہو چکے ہیں۔یہ جوڑا 4 جون 1942 کو شادی کے بندھن میں بندھا۔ ان کے تین بچے ہیں، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں، جن میں سب سے بڑی بیٹی ان دنوں میں پیدا ہوئی جب لائل دوسری جنگ عظیم میں فوجی خدمات انجام دے رہے تھے۔
لائل اور ایلینر کی ملاقات 1941 میں ایک باسکٹ بال میچ میں ہوئی، جہاں لائل کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی کی نمائندگی کر رہے تھے اور ایلینر تماشائیوں میں شامل تھیں۔
ایلینر نے بتایا کہ انہیں یاد نہیں کہ میچ کس نے جیتا، بس یہ یاد ہے کہ اسی دن انہوں نے پہلی بار لائل کو دیکھا تھا۔
جب دوسری جنگِ عظیم جاری تھی، لائل کو فوج میں بھرتی ہونے کا شوق تھا۔ پھر بھی دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور 4 جون 1942 کو شادی کے بندھن میں بندھے، لائل شادی کے لیے جارجیا میں امریکی فوجی کیمپ سے تین دن کی چھٹی لے کر آئے۔
لائل جب اٹلی میں امریکی فوج کے ساتھ تعینات ہوئے تو ایلینر اس وقت پہلے بچے کی ماں بننے والی تھیں۔ وہ نیویارک منتقل ہوئیں اور شوہر کے خاندان سے پہلی بار ملیں۔