Daily Sub News:
2025-11-10@09:07:48 GMT

چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم

چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این پلیٹ فارم کی جانب سے دنیا بھر کے 46 ممالک میں 14 ہزار افراد سے کرائے گئے ایک تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72.6فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک کھلی اور مسابقتی آزاد منڈی ہے۔اس سروے میں شامل 28 ممالک میں یہ شرح اوسط سے زیادہ رہی جوکہ کل جواب دہندگان کا 60 فیصد بنتا ہے۔ سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ ممالک دونوں شامل تھے۔

تمام جواب دہندگان کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ سروے میں، 84.

3 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لئے نہایت اہم ہے۔ 79.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین کا سازگار کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہے۔ 78فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ان کے ملک اورکاروباری اداروں کو چین کے ساتھ تجارت سے فائدہ پہنچا ہے۔

سروے میں گلوبل ساؤتھ ممالک کے 88.2 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ چین کی بڑی مارکیٹ ان کے ممالک کے لیے ترقی کا ایک اہم موقع ہے۔ 85فیصد جواب دہندگان نے چین کی جانب سے شروع کردہ بین الاقوامی تعاون کے منصوبوں اور پروگراموں میں گلوبل ساؤتھ ممالک کی فعال شرکت کی حمایت کی۔ 82فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ 78.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ان کے ملک اور چین کے درمیان تجارت منصفانہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب اگلی خبرعالمی موسمیاتی گورننس میں چین کی سبز تبدیلی کا کلیدی اور رہنما کردار ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے عالمی موسمیاتی گورننس میں چین کی سبز تبدیلی کا کلیدی اور رہنما کردار معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰ چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی جانب

پڑھیں:

ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جواب

ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔
سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئیٹ ہال میں ناشتے کے انتظامات مکمل کیے گئے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔ ناشتے میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، جہاں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم پر بریفنگ بھی دیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے ناشتے کی دعوت میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ اس موقع پر صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبرز پورے ہیں۔ ایک اور صحافی نے پوچھا کہ کیا جان بلیدی صاحب مان گئے، جس پر نائب وزیراعظم نے جواب دیا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو پتا چل جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عرفان صدیقی صاحب سخت بیمار ہیں۔
نائب وزیراعظم نے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر جواب دیا کہ جی ان شا اللہ!۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا نیشنل پارٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرے گی، جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ کو پتا چل جائے گا جب ووٹنگ ہوگی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کمانڈ کے معاملے پر طویل مشاورت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی ستائیسویں ترمیم، سپریم کورٹ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہفتہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جواب
  • امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن لا کے امتحانات میں فیل، ناکامی کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟
  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی، کھلے عام دھمکیاں
  • ’’اسلام کو دنیا سے مٹا دیں گے‘‘ مودی سرکار  کی ہندوتوا پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی، کھلے عام دھمکیاں
  • عدالتی فیصلے کے باوجود رکن اسمبلی اسد سکندر نے زمین پر قبضہ کرلیا، عمیر ڈھیڈی
  • گوگل جیمینائی اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات پڑھ سکے گا
  • لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار