چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ماہر ماحولیات و فارسٹر رضوان محبوب، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف کنزرویٹر اور انکی ٹیم نے بذریعہ زوم لنک بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک، فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی سمیت ماحولیاتی تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے ایک جامع حکمت عملی اپنانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر، اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریز سمیت سموگ کے دیگر اسباب کے حوالے سے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیوں کے کاربن اخراج کے ٹیسٹ لازمی کئے جائیں اور گاڑیوں سے کاربن اخراج ٹیسٹ کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں سرٹیفائیڈ لیبارٹریز سے سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیا جائے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے، مسلسل خلاف ورزی اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مسمار کیا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دارالحکومت میں تمام بھٹوں اور انڈسٹریز کو جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقلی لازمی قرار دیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کوڑے کرکٹ کو کھلی فضا میں جلانے پر مکمل پابندی اور اسمیں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں سے اٹھنے والے گرد و غبار پر قابو پانے کیلئے کنسٹرکشن سائٹس پر پانی کے چھڑکا کو یقینی بنایا جائے اور شہر بھر کے ترقیاتی منصوبوں میں پاک ای پی اے کی ریگولیشنز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ماہر ماحولیات و فارسٹر رضوان محبوب نے کہا کہ شجرکاری کیلئے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی سطح پر آگاہی مہم چلانے اور کار پولنگ کو فروغ دیا جائے۔اجلاس میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ نے مینگرووز کی بحالی کیلئے انڈر ڈیلٹا بلیو کاربن پراجیکٹس پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک اور گرین ایریاز پر کاربن کریڈٹ کے ممکنہ حصول کیلئے منصوبے کے آغاز کرنے پر غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبے شروع کئے جائیں۔ اجلاس میں کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تجربات و صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر اسلام آباد میں کاربن کریڈٹ کے حصول، ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کے تدارک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں ترمیم سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، منظور نہیں ہونے دینگے، اپوزیشن اتحاد ستائیسویں ترمیم سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، منظور نہیں ہونے دینگے، اپوزیشن اتحاد وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی عالمی معاشی ادارے پاکستان کی بڑھتی معیشت کی تعریف کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئین مقدس ضرور حرف آخر نہیں، بہتری کیلئے ترامیم ناگزیر ہیں: رانا ثناء اللہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اسلام آباد میں سموگ کے تدارک ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال