2025-10-23@12:53:04 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«ڈیڑھ کروڑ»:
معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ جن پر جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس کیس میں گرفتار ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے بار بار ضمانت کے لیے درخواستیں دی گئیں مگر انہیں ابھی تک ریلیف نہیں ملا اور کیس زیر سماعت ہے۔ اب اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈکی بھائی کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں ڈیڑھ کروڑ کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا تاکہ یوٹیوبر کو ریلیف دلوایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو،...
جہانگیر خان ترین کا شانگلہ کے سیلاب متاثرین کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لودھراں: جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیم ضلع شانگلہ پہنچی، جہاں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو موسم سرما کی شدت سے بچانے کے لیے فوری امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ شانگلہ کے 405 متاثرہ خاندانوں کے 2835 افراد کو سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اشیاء فراہم کی گئیں جن میں گدے، چارپائیاں، رضائیاں، چادریں، تکیے، گرم ملبوسات، گیس سلنڈر اور چولہا شامل تھے۔ جہانگیر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کے 3 اضلاع میں اب تک 21 ہزار سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری پکڑے کے لیے جدید اقدامات کا اعلان کر دیا جن میں ٹیکس چور کی اطلاع دینے والے شخص کے لیے بھاری انعامی رقم کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم اعلان کردہ اقدامات کے تحت محکمہ وسل بلوئنگ کا طریقہ کار متعارف کروا رہا ہے تاکہ شہری اور کمپنیاں خفیہ طریقے سے ٹیکس چوری کی اطلاعات دے سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری پکڑنے کے لیے ایف بی آر پیشہ ورانہ فرموں کی خدمات بھی حاصل کر رہا ہے تاکہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباری اداروں و کمپنیوں کا سراغ لگایا...
اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ رمیش کمار کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑیاں، چشمے، جوتے اور دیگر سامان سمیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش...
---فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ...
کراچی: کراچی کے ناردرن بائی پاس پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، فائرنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے جو گزشتہ روز پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تنزانیہ نامی منشیات برآمد ہوئی ہے جس کی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سے...
گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے، جو گزشتہ روز جمعے کو پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ناردرن بائی پاس پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، فائرنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے، جو گزشتہ روز جمعے کو پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید بتایا کہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے شادباغ میں پیش آنے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری کی واردات کا ڈرامائی اور حیران کن انجام سامنے آ گیا ہے، ابتدائی رپورٹ پر معلوم ہوا کہ گھر میں نامعلوم افراد نے بڑی رقم اور قیمتی زیورات چوری کر لیے ہیں، پولیس تفتیش نے معاملے کا رُخ ہی بدل دیا، واردات کسی بیرونی شخص نے نہیں بلکہ خود گھر کی مالکن نے اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر کرائی تھی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق چند روز قبل شادباغ تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر سے نقدی اور زیورات کی چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی، کیس کو حساس نوعیت کا قرار دے کر...

ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور جدید سہولیات فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی بجٹ کو کم سے کم 4 فیصد کرنے، نوجوانوں کو درست سمت دکھانے اور جدید تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت پر وژن 2047 پر کام کر رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں پی۔10 پراجیکٹ کے تحت ٹاپ 10 جامعات کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی جامعات میں 100 سمارٹ کلاس روم قائم کردیے گئے ہیں جبکہ 200 مزید سمارٹ کلاس رومز بنارہے ہیں۔ چیئرمین...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے شادباغ میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی۔ شادباغ کےایک گھرمیں چندروز قبل ڈیڑھ کروڑ کی واردات رپورٹ ہوئی،تفتیش وویمن تھانہ ریس کورس منتقل ہوئی تو پولیس نےگھرکےملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی،کڑیاں گھر کی ہی مالکن سے جا ملیں۔ پولیس نےخاتون اور ڈرائیورکو گرفتار کر کے نقدی اور زیورات برآمد کرا لئے ہیں۔ مزیدپڑھیں:نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے غیر ملکی امداد کے خاتمے سے دنیا کے سب سے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد جان سے جا سکتے ہیں۔ ان میں ایک تہائی تعداد چھوٹے بچوں کی ہے۔ یہ تحقیق معروف طبی جریدے دی لینسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اس وقت سامنے آئی جب دنیا اور کاروباری رہنما اسپین میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں امدادی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مارچ میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تمام پروگراموں میں سے 80 فیصد سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹں: معروف طبی جریدے ’’دی لانیسٹ‘‘ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی امداد ’’USAID‘‘ میں کٹوتیوں سے عالمی سطح پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ اموات ہوسکتی ہیں۔ اس رپورٹ سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بوسٹن یونیورسٹی کے بیماریوں کے ماہر بروک نکولس کی حال ہی میں اپ ڈیٹ کی گئی ایک ٹریکر رپورٹ کے مطابق امریکی امداد میں کٹوتیوں کے نتیجے میں اب تک تقریباً ایک لاکھ 8 ہزار افراد اور 2 لاکھ 24 ہزار سے زاید بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ٹریکر کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ ہر گھنٹے میں اوسطاً 88 افراد اس کٹوتی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے...
علی ساہی: ای چالانز کی مد میں رواں سال کی نسبت 52 کروڑ اضافی وصول کرنا ہونگے، اگلے مالی سال کیلئے95 کروڑ سے بڑھا کر1ارب 47 کروڑ کا ہدف دیاگیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پی ایچ پی کو اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا، ٹریفک فائنز کی مد میں 11ارب 20 کروڑ وصول کرنا ہونگے۔ ڈرائیونگ لائسنسز فیس کی مد میں 14ارب 50کروڑ کا ہدف دیا گیا، پولیس کو ساڑھے 30 ارب کی وصولیاں کرکے خزانے میں جمع کروانا ہونگی، اگلے مالی سال کے بجٹ میں تخمینہ ہدف پولیس کو جاری کردیا گیا۔ کراچی: فائرنگ سے 40 سالہ خاتون جاں بحق
کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ اسام ٹائمز۔ محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔ محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے...
—جنگ فوٹو محکمۂ کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )عالمی بینک نے کہا ہے کہ شام پر واجب الاداد ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا قرض سعودی عرب اور قطر نے اداکردیا ہے جس کے بعد ورلڈ بنک 14 سال بعد شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے ورلڈ بینک نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ شام اب اس کے کم آمدنی والے ممالک کے لیے مختص فنڈ کا مقروض نہیں رہا.(جاری ہے) عالمی بینک کا شام میں پہلا منصوبہ بجلی کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہوگا کیونکہ یہ طبی سہولیات، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے اہم ہے اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
کراچی میں مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ مزدوروں نے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے جس کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مزدور گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
کراچی: ناظم آباد 4 نمبر میں گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں بدھ کے روز تعمیراتی کام کرنے والے مزدور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس نے چند گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور طلائی زیورات برآمد کر کے واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر امجد کیانی نے بتایا کہ ملزمان نے امداد اللہ نامی شخص کے مکان نمبر 4D/36 میں کام کے دوران مچان پر رکھے 45 تولہ کے طلائی زیورات چوری کیے اور شام 7 بجے اپنا کام مکمل کر کے فرار ہوگئے ۔ گھر...
راولپنڈی: اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران 4 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی 41 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور کے علاقے واہگہ میں موٹر سائیکل سوار 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 870 گرام چرس، 320 گرام آئس اور 47 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر ملزم سے...
عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی خریدنے کے لیے کراچی سے میر پور خاص جانے والے بیوپاریوں کے قافلے پر ڈاکوؤں کا دھاوا۔ذرائع کے مطابق 19 سے 20 افراد پر مشتمل بیوپاریوں کا گروپ کراچی سے مویشی خریدنے کے لیے روانہ ہوا تھا اور ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقد رقم موجود تھی۔ جیسے ہی یہ قافلہ سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب پہنچا وہاں سے ایک ویگو ڈالہ مسلسل ان کا پیچھا کرتا رہا۔ متاثرین کے مطابق ویگو ڈالے میں سوار افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا اور بیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس کے...
دبئی کی فوجداری عدالت نے معروف بھارتی بزنس مین بلوندر ساہنی المعروف ابو صباح کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہونے پر ان کے 15 کروڑ درہم کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ کیس میں کل 33 افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں ابو صباح کا بیٹا بھی شامل ہے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو غیر حاضری میں 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ 10 دیگر افراد کو ایک سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے جرم میں ملوث 3 کمپنیوں کو...
لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا...
طیب مقبول: فیصل آباد میں پولیس کے مال خانوں سے قیمتی اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایس ایم جی گنز، 25 لاکھ روپے سے زائد کی 10 ناکارہ ایس ایم جیز، اور دیگر قیمتی اسلحہ غائب ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف گنز میں نقائص اور ٹیمپرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ شدید گرمی اورہیٹ ویو کا خطرہ,پی ڈی ایم اے کا سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان تفصیلات کے مطابق 36 لاکھ روپے مالیت کی 16 ایس ایم جی گنز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ 2.5 لاکھ روپے...
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی۔ اسٹور کیپر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کے مطابق گزشتہ رات اسپتال کے اسٹور کیپر، اسسٹنٹ اسٹور کیپر اور ان کے 4 سہولت کار اسٹور سے ادویات چوری کرکے لانڈری ایریا میں چھپا رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور چوری کی گئی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات برآمد کرلی گئی۔ ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق نگران دور کی 60 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نیب بھی پچھلے سات سال میں ایک ارب 27...
استنبول (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کی جانب سے کروائی گئی علامتی پرائمری ووٹنگ میں استنبول کے معزول میئر امام اوغلو کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے، یہ با ت میونسپلٹی کی جانب سے بتائی گئی ۔ یہ امام اوغلو کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کا مظہر ہے۔ میونسپلٹی نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹوں میں سے ایک کروڑ 21لاکھ سے زائد ووٹ یکجہتی کے طور پر انہیں ملے ہیں۔ Post Views: 1
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ عمرے کے لیے روانگی کے وقت مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے ہاتھ میں پکڑا بیگ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور بیگ کی قیمت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا مہنگا بیگ لیا ہوا ہے جبکہ ن لیگ کے حامی صارفین وزیراعلیٰ پنجاب کا ساتھ دیتے نظر آئے۔ فیاض شاہ نے لکھا کہ حسن نواز کو ٹیکس چوری پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا ہے جو پاکستانی 189 کروڑ روپے...
پاکستان میں لاکھوں نوجوان ہر سال روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بعض اوقات انہی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ غیر قانونی طریقہ بھی اختیار کر بیٹھتے ہیں اور انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے والوں کی تعداد سینٹرل پنجاب میں زیادہ ہے جن میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سرفہرست ہیں۔ گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے ایک 23 سالہ شخص نے بھی ایسا ہی ایک غلط فیصلہ کیا تھا۔ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر 2 بچوں کے باپ ہارون نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپا مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔(جاری ہے) نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران جیولرز شاپ سے 48 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جب کہ غیرملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی غیر ملکی کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار درہم،...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ کے لئے کام کرنے والی ٹیم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ میں نمایاں خدمات کے حوالے سے جمیل ناصر اور کسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شہباز شریف نے فیس لیس...