امریکی امداد میں کٹوتی سے ڈیڑھ کروڑ اموات کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے غیر ملکی امداد کے خاتمے سے دنیا کے سب سے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد جان سے جا سکتے ہیں۔ ان میں ایک تہائی تعداد چھوٹے بچوں کی ہے۔ یہ تحقیق معروف طبی جریدے دی لینسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اس وقت سامنے آئی جب دنیا اور کاروباری رہنما اسپین میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں امدادی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مارچ میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تمام پروگراموں میں سے 80 فیصد سے زیادہ کو منسوخ کر دیا ہے۔ یو ایس ایڈ جنوری میں ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی سے قبل تک عالمی انسانی امداد کا 40 فیصد فراہم کر رہا تھا۔ تحقیق کے شریک مصنف، بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محقق ڈاویدے راسیلا نے خبردار کیاکہ یہ مالی کٹوتیاں 2عشروں میں کمزور طبقات میں صحت کے شعبے میں حاصل ہونے والی پیشرفت کو اچانک روک سکتی ہیں۔ کم اور درمیانی آمدن والے کئی ممالک کے لیے یہ جھٹکا کسی عالمی وبا یا بڑے مسلح تصادم کے برابر ہو گا۔ محققین کی ٹیم نے 133ممالک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہوئے اندازہ لگایا کہ یو ایس ایڈ کی فنڈنگ نے 2001 ء کے بعد ترقی پزیر ممالک میں 9کروڑ 10لاکھ اموات کو روکا ہے۔ تاہم امداد میں کٹوتیوں کے نتیجے میں 2030 ء تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ایسی اموات ہو سکتی ہیں، جنہیں روکا جا سکتا ہے۔ اس تعداد میں 5سال سے کم عمر کے 45 لاکھ سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ جس کا مطلب ہے ہر سال تقریباً 7لاکھ بچوں کی اموات ہو سکتی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ روبیو کا دعویٰ ہے کہ اب بھی تقریباً ایک ہزار پروگرام باقی ہیں جو امریکی محکمہ خارجہ کے تحت اور کانگریس کی مشاورت سے زیادہ مؤثر طریقے سے چلائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے زیادہ
پڑھیں:
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن: ریٹائرڈ ملازمین کو 8 کروڑ کے واجبات ادا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی، ملازمین نے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹائون کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات کی مد میں 8 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ٹاؤن کے افسران نے بھی شرکت کی۔ چیک حاصل کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے اور ان کو بروقت ملنا چاہیے۔ اب تک ٹاؤن کی جانب سے 8 کروڑ روپے کے واجبات ادا کیے جا چکے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے مالی مسائل میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔