Daily Mumtaz:
2025-11-16@08:12:47 GMT

امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

امریکا میں ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے باسکٹ بال میں ایک گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ تھری پوائنٹ شاٹس ڈال کر اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ریان مارٹن سابق مسٹر مین باسکٹ بال کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے اسکول کے کورٹ میں اپنی کوشش کا آغاز کیا، ان کا ہدف 1372 کامیاب تھری پوائنٹس تھا، تاہم انہوں نے یہ حد ناصرف پوری کی بلکہ 145 شاٹس زیادہ لگا کر مجموعی طور پر 1516 تھری پوائنٹس اسکور کیے۔

مارٹن نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ساتھی استاد نک ولسن اور طلبہ کے سر سجایا ہے جس کی حوصلہ افزائی نے انہیں مشکل لمحات میں بھی ہمت دی۔

مارٹن نے بتایا کہ تقریباً 28ویں منٹ پر میرے سائیڈ میں شدید کھنچاؤ پڑا، اسی وقت نک نے ہجوم کو جوش دلایا، ایسا لگا جیسے خدا کی طرف سے مدد آگئی ہو، وہ شور بالکل صحیح وقت پر ہوا اور میں نے درد کے باوجود کوشش جاری رکھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مارٹن نے کوئی ورلڈ ریکارڈ بنایا ہو، اس سے قبل وہ NBA تھری پوائنٹ لائن سے ایک گھنٹے میں 1134 تھری پوائنٹس بنا کر ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ 2494 فری تھروز کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

بالی وڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کام کے ماحول پر دوبارہ توجہ دلائی ہے اور ایک دن میں 8 گھنٹے کے کام کی حمایت کرتے ہوئے خاص طور پر نئی ماؤں کے لیے سپورٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سال کے شروع میں، دیپیکا نے 2 بڑے پروجیکٹس، ‘Spirit’ اور ‘Kalki 2898 AD’ کے سیکوئل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، بتایا جاتا ہے کہ وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی دعا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں۔

کام پر ماؤں کے لیے سپورٹ کی اہمیت

حالیہ انٹرویو میں،  اداکارہ نے کہا،
’میں اس بارے میں بہت پرجوش ہوں کہ نئی ماؤں کو کام پر واپس آنے پر کس طرح سپورٹ کرنا چاہیے۔ ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا ہے اور برن آؤٹ کو عزم سمجھ لیتے ہیں۔ ایک دن میں 8 گھنٹے کام کرنا انسانی جسم اور دماغ کے لیے کافی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا،
’صرف تب ہی آپ بہترین دے سکتے ہیں جب آپ صحت مند ہوں۔ ایک تھکے ہوئے فرد کو سسٹم میں واپس لانا کسی کے لیے مددگار نہیں ہے۔ میرے اپنے دفتر میں، ہم پیر تا جمعہ 8 گھنٹے کام کرتے ہیں، اور ہمارے پاس میٹرنٹی اور پیٹرنٹی پالیسیز ہیں۔ بچوں کو دفتر لانے کو بھی معمول بنانا چاہیے۔‘

وقت اور کامیابی کا نیا مطلب

اداکارہ نے ماں بننے کے بعد اپنی ترجیحات میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا
میرے لیے آج کامیابی جسمانی اور جذباتی فلاح و بہبود ہے۔ وقت ہماری سب سے بڑی دولت ہے، اسے ہم کیسے گزارتے ہیں، کس کے ساتھ گزارتے ہیں اور یہ فیصلہ کرنے کی آزادی رکھتے ہیں۔ میرے لیے یہی کامیابی ہے۔

ذہنی صحت کے لیے آگاہی کی حمایت

معقول ورک آورز کے حق میں آواز بلند کرنے کے علاوہ، دیپیکا ذہنی صحت کے لیے آگاہی کی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کی پہلی ذہنی صحت کی سفیر کے طور پر، وہ قابل رسائی دیکھ بھال کی ضرورت کے بارے میں شعور پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا،
’ہمارے پاس اتنے ماہر تھراپسٹ، کاؤنسلر، سائیکوتھراپسٹ اور سائیکاٹریسٹ نہیں ہیں جو ضرورت کو پورا کر سکیں۔ یہی وہ شعبہ ہے جہاں میں مدد کرنا چاہتی ہوں۔‘

آئندہ فلمی منصوبے

دیپیکا جلد ہی ‘King’ میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کریں گے اور اس میں شاہ رخ خان، سُہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اتلے کی آنے والی فلم ‘AA22xA6’ میں الو ارجن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد بحال کردی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون
  • امریکی جم ٹیچر نے ایک گھنٹے میں تھری پوائنٹرز کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا
  • امریکا: جم ٹیچر کا تھری-پوائنٹر شاٹس کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • 2 سال سے زیادہ وقت بعد سینچری، بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • عراق میں امریکی منصوبے کی ناکامی
  • اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا