Jang News:
2025-11-16@07:34:45 GMT

کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان

— فائل فوٹو 

شہر قائد کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات رہنے کا امکان کراچی میں

پڑھیں:

مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش

مدینہ منورہ سمیت گرد و نواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ سمیت مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سے موسم جل تھل ہوگیا ہے۔

https://www.facebook.com/reel/3592749487534857/

مدینہ منورہ کے علاوہ گرد و نواح میں بھی بھی بارانِ رحمت خوب جمکر برسی۔ 

اس موقع پر مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں موجود زائرین نے بارش کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ 

سعودی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں بارشوں کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف ہوسکتی ہے۔ تاہم کچھ خطوں میں شدید موسمی حالات کیوجہ سے عارضی رکاوٹیں اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر سکتا ہے.

واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل سعودی عرب کے تمام علاقوں میں استسقا کی نمازیں ادا کی گئیں تاکہ اللہ سے بارش کی دعا کی جاسکے۔

یہ نمازیں سنت نبویﷺ کے مطابق خشک سالی اور بارش کے دیر سے آنے کے دوران ادا کی گئیں تاکہ اللہ کی مہربانی اور کرم سے پورے ملک میں بارش ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • موت کی وادی میں پنپنے والا پودا انسانوں کی بقا میں اہم کردا ادا کر سکتا ہے، مگر کیسے؟
  • گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں انسدادِ منشیات پروگرام
  • مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش
  • کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ
  • کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات
  • میرپورخاص،محکمہ اوقاف میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
  • شہر قائد میں دن بھر خشک جبکہ رات کے وقت موسم خنک رہنے کی پیشگوئی
  • شہر قائد میں دن کے وقت موسم خشک رات میں خنک رہنے کا امکان
  • محکمہ اوقاف میں کراڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ، ریکارڈ غائب