ملائیشیا: روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی،7 جاں بحق، سیکڑوں لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
ملائیشیا کے قریب سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی میری ٹائم اینفورسمنٹ ایجنسی کے سربراہ روملی مصطفیٰ نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد 7 لاشوں کو سمندر سے برآمد کیا گیا ہے جس میں 5 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔
ملائیشین حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت متاثرہ تھائی لینڈ کے تاروتاؤ جزیرے کی جانب سے ملائیشین جزیرے لنگکاوی کے شمال میں سمندر عبور کر رہی تھی۔
ریسکیو حکام نے لنگکاوی جزیرے سے 170 ناٹیکل میل کے رقبے میں میانمار سے 3 دن قبل روانہ ہونے والی کشتی میں سوار 300 افراد کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گزینوں کے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے نومبر کے آغاز تک 5 ہزار 100 سے زائد روہنگیا افراد میانمار اور بنگلادیش سے فرار ہونے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرچکے ہیں جن میں سے اب تک 600 افراد ہلاک یا لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔