چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز
بیجنگ(سب نیوز) چینی وزارت نقل و حمل نے اعلان جاری کیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کی جارہی ہے۔
حال ہی میں کوالالمپور میں چین اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے کے لیے، چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے، 10 نومبر 2025 کو سہ پہر 1 بج کر 1 منٹ سے، امریکہ کی جانب سے چین کے میری ٹائم ، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں میں کیے گئے سیکشن 301 کے تحقیقاتی اقدامات کو معطل کرنے کے ساتھ ہی، “امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہی فیس کی وصولی کے بارے میں چینی وزارت نقل و حمل کا اعلان” اور “جہاز رانی او ر جہاز سازی کی صنعت اور اس سے متعلقہ انڈسٹریل چین اور سپلائی چین کی سلامتی اور ترقی کے مفادات پر اثرات کی تحقیقات کے آغازکے بارے میں چینی وزارت نقل و حمل کا اعلان” بھی ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری متحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر امریکا نے غزہ امن منصوبے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو نکال دیا چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی بحری جہازوں
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔